ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا ڈاکٹر عمران فاروق کی 13ویں برسی کے موقع پر پیغام

عمران فاروق کی زندگی اور خدمات تنظیم کا اثاثہ اور کارکنان کیلئے مشعل راہ ہیں،ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،ڈاکٹرخالدمقبول صدیقی

جمعہ 15 ستمبر 2023 21:35

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 ستمبر2023ء) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے ایم کیو ایم پاکستان کے شہید کنوینر ڈاکٹر عمران فاروق کی 13ویں برسی کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ عمران فاروق کی زندگی اور خدمات تنظیم کا اثاثہ اور کارکنان کیلئے مشعل راہ ہیں ایم کیو ایم کے بانی سیکریٹری جنرل اور کنوینر کی حیثیت سے عمران فاروق کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے مزید کہا کہ ایک کارکن کیلئے تنظیمی اور سیاسی کردار کیسا ہونا چایئے اس کا نمونہ ہمارے سامنے ڈاکٹر عمران فاورق کی زندگی ہے آج سے 13برس قبل تاریک راہوں میں یہ نگینہ ہم سے چھین لیا گیا اس موقع پر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم کی تاریخ میں ایسے کردار کی حامل شخصیت کا دوبارہ پید اہونا ناممکن ہے اور عمران فاروق کی شہادت سے جو خلا پیدا ہو اوہ مدتوں پرنہیں کیا جا سکے گا۔