حکومت اور حساس ادارے نے شوگر ملز کو لین دین کا طریقہ بدلنے کیلیے 3 دن کی ڈیڈ لائن دے دی

اسلام آباد میں ہوئی ایک انتہائی اہم میٹنگ میں چاروں صوبوں سے شوگر مل اور فلور مل مالکان ، امپورٹرز اور ایکسپورٹرز کی شرکت، میٹنگ میں شوگر ملز کے نمائندے اہم سوالات کے تسلی بخش جواب دینے میں ناکام رہے

muhammad ali محمد علی جمعہ 15 ستمبر 2023 23:19

حکومت اور حساس ادارے نے شوگر ملز کو لین دین کا طریقہ بدلنے کیلیے 3 دن ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 15 ستمبر 2023ء ) حکومت اور حساس ادارے نے شوگر ملز کو لین دین کا طریقہ بدلنے کیلیے 3 دن کی ڈیڈ لائن دے دی، اسلام آباد میں ہوئی ایک انتہائی اہم میٹنگ میں چاروں صوبوں سے شوگر مل اور فلور مل مالکان ، امپورٹرز اور ایکسپورٹرز کی شرکت، میٹنگ میں شوگر ملز کے نمائندے اہم سوالات کے تسلی بخش جواب دینے میں ناکام رہے۔

ایکسریس نیوز کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ چند ماہ کے دوران ملک میں چینی کی قیمت کے حوالے سے پیدا ہونے والے بحران کے بعد نگران وفاقی حکومت اور حساس اداروں کی جانب سے اہم ایکشن لیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ نگران وفاقی حکومت اور حساس ادارے نے شوگرملز کو اپنے بروکرز کیساتھ لین دین اور ملز کے اندر، ان کا خریدا گیا چینی اسٹاک رکھنے کے مشکوک اور خرابی کا سبب طریقہ کار کو تبدیل کرنے کیلیے ڈیڈ لائن دی ہے، شوگر ملز کو ہدایات پر عمل کرنے کیلئے 3 دن کی ڈیڈ لائن دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق اس حوالے سے اسلام آباد میں ہونیوالی ایک اعلی سطحی میٹنگ میں شوگر مل اور فلور ملز کے نمائندوں کو حتمی وارننگ دی گئی۔ مزید بتایا گیا ہے کہ چینی بحران کے تناظر میں اسلام آباد میں نگران وزیر داخلہ کی زیر صدارت بھی ایک اہم میٹنگ ہوئی۔ میٹنگ میں حساس ادارے کے ایک اعلٰی افسر بھی موجود تھے۔ ملاقات میں وفاقی سیکرٹریز ، چاروں صوبوں سے شوگر ملز اور فلور ملز مالکان ، امپورٹرز اور ایکسپورٹرز نے شرکت کی۔

میٹنگ کے دوران شوگر ملز کے نمائندوں سے کئی اہم سوالات کیے گئے، تاہم وہ ان سوالات کے تسلی بخش جواب دینے میں ناکام رہے۔ دوسری جانب بتایا گیا ہے کہ ملک بھر میں چینی کی ذخیرہ اندوزی اور سمگلنگ کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے۔ اس کریک ڈاون کے نتیجے میں مارکیٹوں میں چینی کی قیمت میں نمایاں کمی آ چکی۔

متعلقہ عنوان :