بھارت کے غیر قانونی زیرتسلط جموں و کشمیر،سکھ تنظیموں نے ریزرویشن کا مطالبہ کر دیا

جمعہ 22 ستمبر 2023 11:20

جموں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 ستمبر2023ء) بھارت کے غیر قانونی زیرتسلط جموں و کشمیر میں سکھ تنظیموں نے انتخابات میں سکھ برادی کیلئے ریزرویشن کا مطالبہ کر دیا ہے۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق سکھ تنظیموں نے جموں میں ایک اجلاس میں کہا کہ سکھوں کو بھی انتخابا ت میں امتیازی سلوک کا سامنا کرنا پڑتا ہے لہذا انکے لیے نشستیں مخصوص کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ سکھ اپنے ساتھ جاری امتیازی سلوک دور کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں ۔اجلاس میں شریک سکھ رہنماﺅں نے امید ظاہر کی کہ بھارتی حکومت ان کے مطالبے پر ضرور توجہ دے گی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں شرومنی اکالی صدر جموں و کشمیر دربندر، شرومنی اکالی جموںوکشمیر کے جنرل سکریٹری راجندر سنگھ، جموں اور کشمیر موٹر کمپنی ایسوسی ایشن کے صدر گجن سنگھ، راجہ سنگھ، شرومنی اکالی دل جموں و کشمیر کے جنرل سکریٹری رویندر سنگھ، شرومنی اکالی دل جموں و کشمیر کے جوائنٹ سکریٹری کلونت سنگھ کھجوریا، استری اکالی دل جموں و کشمیر کے صدر کلدیپ کور، استری اکالی دل جموں اور کشمیر کے جنرل سیکرٹری گرمیت کور، چرنجیت سنگھ، کارپوریٹر پروفیسر یودھویر سنگھ، کشمیر شرومنی اکالی دل جموں کشمیر کے کنوینر چرن سنگھ بالی، یوتھ اکالی دل جموں و کشمیر کے صدر ہرپریت سنگھ چھوٹو، سکھ سبھا کے صدر سرجیت سنگھ کوکو، گرودوارہ سنگھ سبھا کے چیئرمین منموہن سنگھ، گول گجرال، کلدیپ سنگھ ملک، کلونت سنگھ، رسبیر سنگھ، پرمجیت سنگھ رینا، تیج پال سنگھ، کلتار سنگھ ،چرنویر سنگھ اور دیگر شامل تھے۔