کار کے انجن میں خوفناک سانپ، امریکی دیکھ کر حیرت زدہ رہ گیا

جمعہ 22 ستمبر 2023 13:00

کار کے انجن میں خوفناک سانپ، امریکی دیکھ کر حیرت زدہ رہ گیا
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2023ء) ایک امریکی شہری نے اپنی گاڑی کا ہڈ کھولا اور اسے اس وقت شدید جھٹکا لگا جب اس نے دیکھا کہ گاڑی کے انجن پر ایک خوفناک سانپ بیٹھا ہوا ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس واقعے کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس میں ایک سانپ کو گاڑی کے بونٹ کے اندر پرسکون بیٹھے دیکھا جا سکتا ہے۔گاڑی کے مالک کا کہنا تھا کہ اسے گاڑی کے انجن کے گرد ایک سات فٹ لمبا سانپ ملا۔ سانپ مسلسل حرکت کررہا تھا۔ سانپ کو وہاں سے ہٹانے کے لیے پولیس کو کال کی۔