سعودی عرب، کارچوری کا انوکھا انداز، کیمرے نے چال پکڑلی ، ملزم گرفتار

ورکشاپ میں کھڑی گاڑی میں چورگھس گیا، اچانک ریورس کرکے فرارہوگیا،پولیس

جمعہ 22 ستمبر 2023 13:13

سعودی عرب، کارچوری کا انوکھا انداز، کیمرے نے چال پکڑلی ، ملزم گرفتار
ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2023ء) سعودی عرب میں ریاض ریجن کی پولیس نے ایک شہری کو گرفتار کرلیا جس نے مینٹیننس سنٹر کے سامنے سے ایک آپریٹنگ گاڑی اس وقت چوری کی تھی جب اس کا مالک اس کی دیکھ بھال میں مصروف تھا۔ چور سے گاڑی برآمد کر لی گئی۔ ضروری قانونی کارروائی کرکے کار چور کو استغاثہ کے حوالے کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق کہانی ایک ایسے واقعے کی گردش کرنے والی ویڈیو کلپ سے شروع ہوتی ہے جس میں دکھایا گیا تھا کہ ایک گاڑی پلک جھپکتے ہی گاڑیوں کی دیکھ بھال کرنے والی ورکشاپ کے سامنے سے اس کے مالک کے سامنے چوری ہو گئی۔

کارکنان انجن کی دیکھ بھال کر رہے تھے کہ اچانک ایک چور گاڑی میں گھس آیا اور اسے ریورس کر کے اسے لے کر فرار ہو گیا۔ محل وقوع اور گاڑی کے مالک نے اسے پکڑنے کی کوشش کی اور وہ تیزی سے فرار ہو گیا۔ کار لے جاتے ہوئے اس کے انجن کا ہیڈ بھی کھلا ہوا تھا۔پبلک سیکیورٹی نے ایک انفوگرافک شائع کیا جس میں ایپ ابشر کے ذریعہ گاڑی چوری کی رپورٹ درج کرانے کے تین مراحل کی وضاحت کی گئی ہے۔