نوابزادہ نصراللہ خان مرحوم کی 20 ویں برسی 26 ستمبر کو منائی جائے گی

جمعہ 22 ستمبر 2023 18:15

مظفرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 ستمبر2023ء) پاکستان میں اتحادوں کی سیاست کے سرخیل بابائے جمہوریت نوابزادہ نصر اللہ خان مرحوم کی 20 ویں برسی 26 ستمبر بروز منگل کو ملک بھر میں انتہائی عقیدت و احترام سے منائی جائے گی جبکہ مرکزی دعائیہ تقریب ان کے آبائی علاقہ خانگڑھ میں ان کے صاحبزادے سابق صوبائی وزیر مال نوابزادہ منصور احمد خان کے زیر انتظام مرحبا میرج ہال میں منعقد ہو گی جبکہ دعا بعد نماز عصر کرائی جائے گی۔