جیکب آباد ، نیب ٹیم پرحملہ میں صوبائی مشیرکے بیٹے ،ضلع ممبر، سمیت دیگر کی نیب طلبی

جمعہ 22 ستمبر 2023 21:04

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 ستمبر2023ء) جیکب آباد میں نیب ٹیم پر حملہ میں صوبائی مشیر کے بیٹے ،ضلع ممبر ،سمیت دیگر کو نیب سکھر کے دفتر طلب کر لیا گیا تفصیلات کے مطابق صوبائی مشیر اعجاز جکھرانی کے فرزند رافع جکھرانی ،ضلع ممبر مجیب جکھرانی ،خادم بھٹو ،ظفر برڑو او ردیگر کو نیب سکھر نے تحقیقات کے لئے طلب کرلیا ہے معلوم ہوا ہے کہ جیکب آبا دمیں صوبائی مشیر اعجاز جکھرانی کی گرفتاری کے لئے بنگلے چھاپے کے دوران نیب ٹیم پر حملے کے کیس میں صوبائی مشیر کے فرزند سمیت دیگر کو طلب کیا گیا ہے،دوسری جانب سابق نگران وزیر اعظم کی ہمشیرہ ملیحہ سومرو نے رابطے پر بتایا کہ جیکب آباد کے ترقیاتی فنڈس میں اربوں روپے کی کرپشن کی سپریم کورٹ میں دی گئی درخواست کے بعد مجھ پر حملہ کرایا گیا ،انہوں نے نیب ٹیم پر بھی حملہ کیا اب نیب نے حملے کا کیس کھولا ہے ۔