بلاول بھٹو زرداری وزیر اعظم بن کر عوام کی مایوسیوں کا خاتمہ کریں گی:عابد حسین صدیقی

جمعہ 22 ستمبر 2023 21:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 ستمبر2023ء) پیپلز پارٹی کے سینئر عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ آنے والے انتخابات میں ملک بھر سے کامیابی حاصل کرکے پیپلز پارٹی ایک اکثریت حاصل کرنے والی قوت بن کر سامنے آئے گی، انتخابات کی حتمی تاریخ کااعلان ہونے دیں پیپلز پارٹی ایسی انتخابی مہم چلائے گی کہ سیاسی مخالف دیکھتے ہی رہ جائیں گے جن لوگوں نے پنجاب میں یعنی مسلم لیگ ن نے 30 سے 35 سال تک حکمرانی کی مگر ایک ہسپتال ایسا نہیں بنایا جہاں پر وہ اپنا علاج بھی کرواپاتے، مسلم لیگ نے مایوس کیا اس کے بعد تحریک انصاف نے بھی مایوس کیا مگر ہم بلاول بھٹو زرداری کو وزیر اعظم بنا کر مایوسیوں کا خاتمہ کریں گے۔