بھوک مہنگائی اور غربت سے پریشان حال سڑکوں پر آئے تو حکومت مشکل میں آجائیگی:سردار محمد طاہر ڈوگر

جمعہ 22 ستمبر 2023 22:54

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 ستمبر2023ء) جنرل سیکرٹری پاکستان سنی تحریک سردار محمد طاہر ڈوگر نے کہا ہے کہ بھوک مہنگائی اور غربت سے پریشان حال سڑکوں پر آئے تو حکومت مشکل میں آجائیگی،عوام کا صبر کا پیمانہ لبریز ہوچکا حکمرانوں نے اپنی روش نہ بدلی تو عوام کے غضب کا سامنا کرنا پڑے گا،عوامی مسائل کو فوری حل کرنے معاشی استحکام کے دعوئے جھوٹ کا پلندہ نکلے۔

(جاری ہے)

سردار محمد طاہر ڈوگر کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کے قرضے اور ڈالر کی اٴْڑان نے ملک وقوم کو معاشی پریشانی میں مبتلا کردیا ہے،قائد اعظم کے خواب کی تعبیرفلاحی ریاست کے تصور کو عملی جامہ پہنانا ہوگا،پاکستان کی سلامتی وبقاء اور استحکام کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے، پاکستان بنانیوالوں کی اولادوں کو آگے لایا جائے،معاشی عدم استحکام کو ختم اور معاشی پالیسیوں کو عوام دوست بنانے کی مکمل صلاحیت رکھتے ہیں، اہل سنت ملک کی اکثریت اور بانیان پاکستان کی اولاد ہیں، بانیان پاکستان کی اولادیں ہی معاشی استحکام اور ملک کو آگے لے جا سکتی ہیں۔۔