Live Updates

اسلامک بینکنگ کے فروغ کیلئے موثر اقدامات ناگزیر ہے،اعجاز خان آفریدی

اسلامک بینکنگ سسٹم کے تحت خصوصی سیکمیں لائی جائے ،آسان شرائط پر بنکوں کے ذریعے فنانسنگ کی سہولت میسر آسکے،صدر سرحد چیمبر آف کامرس

جمعہ 22 ستمبر 2023 19:45

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2023ء) سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے قائمقام صدر اعجاز خان آفریدی نے اسلامک بینکنگ کے فروغ کے لئے موثر اقدامات اورشعور پیدا کرنے پر زور دیا ہے اور کہا ہے کہ کمرشل بنکوں کی جانب سے اعلان کردہ خصوصی سکیموں کو بھی اسلامک بینکنگ سسٹم کے تحت لائی جائیں تاکہ کاروباری حضرات کو آسان شرائط پر بنکوں کے ذریعے فنانسنگ کی سہولت میسر آسکے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری،،ْ دی بینک آف خیبر اور آئی ایم سائنسز حیات آباد پشاور کے باہمی اشتراک سے اسلامک بینکنگ اینڈفنانس برائے بزنس کمیونٹی کے موضوع پر منعقدہ آگاہی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر بینک آف خیبر کے شریعہ کمپلینس ڈیپارٹمنٹ / شریعہ سکالرز عبداللیم خان ،ْ مفتی فضل الحکیم ،ْ بینک کے سینئر افسران ایم علی یوسفزئی ،ْ شہاب ایم خٹک اور سردار گل سمیت آئی ایم سائنسز کے ڈاکٹر عدنان ملک ،ْ سیکرٹری جنرل سرحد چیمبر سجاد عزیز ،ْ سرحد چیمبر کے سابق سینئر نائب صدر عمران خان مہمند ،ْسابق نائب صدر عابد اللہ خان یوسفزئی ،ْ سابق ایگزیکٹو ممبران حاجی احسان اللہ ،ْ فہد امین ،ْ صدر گل ،ْ اشتیاق محمد ،ْ فضل واحد اورعقیل کیانی سمیت دیگر کاروباری حضرات بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

آگاہی سیمینارکے دوران ڈاکٹر عدنان خٹک ،ْ عبدالحلیم خان اور مفتی فضل حکیم نے اسلامک بینکنگ کے بارے میں شرکاء کو ملٹی میڈیا پریذنٹیشن کے ذریعے تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ اسلامک بینکنگ کے رجحان میں وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ کافی اضافہ ہوا ہے جس کا ملک کی معاشی و اقتصادی ترقی اور کاروبارکی بہتری میں مثبت اثرات مرتب کئے ہیں۔

مقررین نے شرکاء پر زور دیا ہے کہ اسلامک بینکنگ کے تحت مختلف سکیموں سے بھرپور استفادہ حاصل کریں اور سود سے پاک کاروبار و معیشت کو فروغ دینے کے لئے اپنا بھرپور حصہ ڈالیں۔ اس سے قبل سرحد چیمبر کے قائمقام صدر اعجاز خان آفریدی نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے بینکنگ سیکٹر میں اسلامک فنانس کا حصہ 20 فیصد سے بڑھ گیا ہے اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی کوشش ہے کہ اسے جلد از جلد 35 فیصد تک بڑھایا جائے ۔

انہوں نے مرکزی بینک سے اپیل کی ہے کہ وہ خیبر پختونخوا میں زیادہ سے زیادہ اسلامک بنک کاری کے فروغ کے لئے کمرشل بینکوں کوہدایات جاری کریں بالخصوص خیبر پختونخوا جو کہ دہشت گردی سے بہت زیادہ متاثر صوبہ ہے یہاں پر زیادہ سے زیادہ فنانسنگ ،ْ لینڈنگ کو یقینی بنایا جائے ۔ انہوں نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ملک میں سود سے پاک معاشی نظام کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے جو کہ اسلامک بینکاری کے فروغ سے ہی ممکن بنایا جاسکتا ہے ۔ انہوں نے اسلامک بینک کاری کے بارے میں تاجر برادری کو شعور اور آگاہی پیدا کرنے کے لئے مزید سیشن کے انعقاد پر زور دیا ۔ اس موقع پر انہوں نے اسلامک بینک کاری بارے میں شعور پیدا کرنے پر بینک آف خیبر اور آئی ایم سائنسز کی کاوشوں کو بھی سراہا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات