سی ٹی ڈی ٹیکنیکل کیڈر پوسٹوں کی اپ گریڈیشن، حکومت پنجاب نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا

ْآئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی خصوصی کاوش، 190 سی ٹی ڈی افسران کے پے سکیل اپ گریڈ کر دیئے گئے

جمعہ 22 ستمبر 2023 19:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2023ء) کائونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ سی ٹی ڈی کے ٹیکنیکل کیڈر پوسٹوں کی اپ گریڈیشن کا کام مکمل ہوگیا اور حکومت پنجاب نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے ۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی خصوصی کاوش کے نتیجے میں 190 سی ٹی ڈی افسران کے پے سکیل اپ گریڈ کر دیئے گئے ہیں ، تفصیلات کے مطابق سپروائزر کی 40 آسامیوں کو گریڈ 9 سے گریڈ 14 میں اپ گریڈ کر دیا گیاہے۔

جونیئر کمپیوٹر آپریٹر کی 80 آسامیاں گریڈ 07 سے گریڈ 12 میں اپ گریڈ، اسسٹنٹ سپروائزر کی 50 آسامیوں کو گریڈ 07 سے 09 میں اپ گریڈ کیا گیاہے۔اسی طرح جونیئر سپروائزر کی 20 پوسٹوں کو گریڈ 05 سے 07 میں اپ گریڈ کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہاکہ اپ گریڈیشن سے سی ٹی ڈی افسران کی تنخواہوں میں اضافہ، کیرئیر گروتھ کی راہ ہموار ہوگی، سی ٹی ڈی افسران مرحلہ وار ترقی کی منازل اب زیادہ تیزی سے طے کر سکیں گے، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پے اسکیل اپ گریڈیشن پر سی ٹی ڈی افسران کو مبارک باد دی اور مستقبل کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا،ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی وسیم احمد خان نے سی ٹی ڈی افسران و اہلکاروں کے سروس و پروموشن سٹرکچر کی تشکیل، پے سکیل اپ گریڈیشن پر آئی جی پنجاب کا شکریہ ادا کیا، ڈاکٹر عثمان انور نے سی ٹی ڈی افسران و اہلکاروں کے سروس اور پروموشن سٹرکچر بہتر بنانے کے لئے ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی وسیم احمد خان کی خدمات کو سراہا۔

متعلقہ عنوان :