g دکاندار حضرات خود ساختہ مہنگائی کرنے سے گریز کریں

/ ایشیا خوردونوش کی مناسب قیمتوں پر فروخت کریں ناجائز منافع خوری سے اجتناب کیا جائے ،ڈپٹی کمشنر استامحمد میر باز خان مری

ہفتہ 23 ستمبر 2023 03:30

۹اوستہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 ستمبر2023ء) ڈپٹی کمشنر استامحمد میر باز خان مری کی زیر صدارت ایک آج ایک اہم اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر استا محمد عبدالناصر کاکڑ تحصیلدار محمد ابراہیم پلال تاجر برادری کے نمائندگان و دیگر متعلقہ آفیسران نے شرکت کی اجلاس میں مہنگائی کو کنٹرول کرنے اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے مختلف امور زیر بحث آئے ڈپٹی کمشنر استا محمد میر باز خان مری نے کہا کہ حکومت بلوچستان کی جانب سے بھرپور کوشش کی جا رہی ہے لوگوں کو زندگی کی بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لئے اس سلسلے میں تاجر برادری کو بھی چاہیے کہ وہ بھی لوگوں کو ریلیف دینے میں حکومتی کوششوں میں اپنے تعاون کو یقینی بنائیں تاکہ ہم سب ملکر عوام کو ریلیف پہنچانے میں کامیاب ہو سکیں اس کیلئے ضروری ہے کہ دکاندار حضرات خود ساختہ مہنگائی کرنے سے گریز کریں اور ایشیا خوردونوش کی مناسب قیمتوں پر فروخت کریں ناجائز منافع خوری سے اجتناب کیا جائے کیونکہ اسلام بھی منع فرماتا ھے انہوں نے کہاکہ حکومت کی جانب سے فراہم کردہ نرخ نامے پر پرچون ، سبزی ، پھل ، گوشت کی فروخت کو یقینی بنائیں۔

(جاری ہے)

بصورت دیگر سرکار کی جانب سے مرتب کردہ نرخ نامہ کی پابندی نہ کرنے والے تاجروں کے خلاف کارروائی عمل میں لاکر بھاری جرمانے بھی عائد کئے جا سکتے ہیںڈپٹی کمشنرنے کہا کہ تمام تاجر برادری سرکار کی جانب سے جاری کردہ نرخ نامے کی پابندی کیساتھ ساتھ صفائی و ستھرائی اور اشیاء خوردونوش کے معیار کا بھی خاص خیال رکھیں گرانفروشی و خودساختہ مہنگائی کرنے والے تاجر کسی قسم کی رعایت و رحم کے مستحق نہیں ہیں مصنوعی مہنگائی کرنے والے تاجروں کے خلاف سخت سے سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی مزید انھوں نے عوام سے بھی اپیل کی ہے کہ سرکار کی جانب سے مرتب کردہ نرخ نامے کی پابندی نہ کرنے والے تاجروں کی بروقت نشاندھی دفتر ھذا کو کروائیں۔

تاکہ فوری طور پر متعلقہ دکاندار کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جاسکی

متعلقہ عنوان :