Live Updates

سائفر کیس میں عمران خان کی ضمانت کی درخواست سماعت کے لیے مقرر

چیف جسٹس عامر فاروق پیر کے روز درخواستِ ضمانت پر سماعت کریں گے، آئندہ ہفتے کی کاز لسٹ جاری کر دی گئی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان ہفتہ 23 ستمبر 2023 11:59

سائفر کیس میں عمران خان کی ضمانت کی درخواست سماعت کے لیے مقرر
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 ستمبر 2023ء) اسلام آباد ہائیکورٹ میں سائفر کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی ضمانت کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی۔رجسٹرار ہائیکورٹ نے آئندہ ہفتے کی کاز لسٹ جاری کردی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت سماعت کے لیے مقرر کردی۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی درخواست ضمانت پیر کو سماعت کے لیے مقرر کی گئی ہے۔

چیف جسٹس عامر فاروق درخواست ضمانت پر سماعت کریں گے ۔ عدالت نے دلائل کے لئے ایف آئی اے کو نوٹس جاری کر رکھا ہے۔ آفیشل سیکرٹ ایکٹ خصوصی عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت مسترد کر دی تھی۔اس سے قبل اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی سائفر کیس میں ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست پر نوٹس جاری کئے تھے۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس عامر فاروق نے عمران خان کی درخواست پر سماعت کی تھی۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی کیس سماعت کیلئے مقرر کرنے کی استدعا مسترد کی گئی۔ عمران خان کے وکیل نے استدعا کی کہ آئندہ سماعت اسی ہفتے میں رکھی جائے۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ آپ کی درخواست آئندہ پیر کو سماعت کیلئے مقرر کر دی جائے گی۔ عمران خان کے وکیل سلمان صفدر نے کہا کہ اگر اسی ہفتے کی تاریخ مل جائے تو بہتر ہو گا جس پر چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دئیے کہ طریقہ کار موجود ہے یہ سسٹم آٹو پر چل رہا ہے۔

سلمان صاحب آپکا شکریہ، آپکا دن اچھا گزرے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت پر نوٹس جاری کیا تھا۔ درخواست میں چیئرمین پی ٹی آئی نے مؤقف اپنایا کہ استغاثہ نے بدنیتی پر مبنی مقدمہ درج کیا۔علاوہ ازیں اٹک سے اڈیالہ جیل منتقلی کی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی درخواست بھی سماعت کے لیے دوبارہ مقرر کر دی گئی ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات