وزیراعلی محسن نقوی کا سینٹرپوائنٹ تا والٹن روڈ سی بی ڈی ’’پنجاب قائد ڈسٹرکٹ پراجیکٹ ‘‘کا دورہ ، کام کی رفتار کا جائزہ لیا

پیر 25 ستمبر 2023 21:04

وزیراعلی محسن نقوی کا سینٹرپوائنٹ تا والٹن روڈ سی بی ڈی ’’پنجاب قائد ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2023ء) نگران وزیراعلی محسن نقوی نے سینٹرپوائنٹ تا والٹن روڈ سی بی ڈی ’’پنجاب قائد ڈسٹرکٹ پراجیکٹ ‘‘کا دورہ کیا-وزیر اعلی محسن نقوی نے پراجیکٹ پر کام کی رفتار کا جائزہ لیا اور والٹن ریلوے ٹریک پر اوورہیڈ برج پراجیکٹ کے آغاز کا بھی معائنہ کیا -وزیر اعلی محسن نقوی نے سی بی ڈی پنجاب بلیوارڈ اور والٹن روڈ کو ملانے والی سڑک کے تعمیراتی کام کا جائزہ لیا-وزیر اعلی محسن نقوی نے مین بلیوارڈ گلبرگ ، سی بی ڈی اور فیروز پور روڈ کو ملانے والی سڑک کا بھی معائنہ کیا اور ٹریفک کی بہترین مینجمنٹ کے لئے متعلقہ حکام کو ضروری ہدایات دیں-وزیراعلی محسن نقوی نے والٹن اوورہیڈ برج پراجیکٹ کو فاسٹ ٹریک پر مکمل کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ اوورہیڈ برج کا پراجیکٹ 60 روز میں مکمل کیا جائے - وزیر اعلی محسن نقوی نے پنجاب قائد ڈسٹرکٹ منصوبے کو 4 ماہ میں مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ یہ منصوبہ لاہور کی ترقی کو نئی سمت دے گا- چیف ایگزیکٹو آفیسر سی بی ڈی عمران امین اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر ٹیکنیکل سی بی ڈی پنجاب ریاض حسین نے ’’پنجاب قائد ڈسٹرکٹ پراجیکٹ ‘‘ کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ سینٹر پوائنٹ کو والٹن روڈ سے منسلک کرنے سے فاصلہ تین منٹ میں طے ہو گا۔

(جاری ہے)

اس سڑک کی تعمیر سے گلبرگ کو براستہ سی بی ڈی والٹن سے ملایا جائے گا۔ اس منصوبے کو مقرر مدت میں مکمل کرینگے۔ وزیر اعلی محسن نقوی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لاہور میں بڑی سڑکوں کا متوازی نظام بننے سے ٹریفک مینجمنٹ بہتر ہو گی -سی بی ڈی مین بلیوارڈ کا ایک انڈرپاس مکمل ہو گیا ہے ، روڈ کھلنے تک دوسرا انڈرپاس بھی مکمل ہو جائے گا-والٹن روڈ پر پانی کھڑا ہونے کے مسئلے کو حل کرنے کے لئے اڈا نالہ پراجیکٹ شروع کیا -والٹن روڈ پر پانی کھڑا ہونے کے دیرینہ مسئلے کا حل ممکن ہو گا -سی بی ڈی نے والٹن روڈ نکاسی آب کا مسئلہ حل کرنے کے لئے پراجیکٹ ٹیک اپ کیا -سی بی ڈی کا پورا پراجیکٹ مکمل ہونے سے اربوں روپے کی سرمایہ کاری آئے گی -سی بی ڈی منصوبے پر ہر بڑی کمپنی آرہی ہے ، نئی ملازمتیں پیدا ہوں گی-لاہور میں موجود قونصلیٹ بھی سی بی ڈی ایریا میں منتقل ہونے میں دلچسپی ظاہر کر چکے ہیں -یہاں پر ڈپلومیٹک انکلیو بنایا جا رہا ہے، سیکورٹی انتظامات بہتر ہو نگے -سی بی ڈی کو ملتان اور راولپنڈی میں بھی علاقے ڈویلپ کر کے بیچنے کے لئے دیئے جائیں گے -سی بی ڈی نے زمین ڈویلپ کر کے 40 کروڑ کنال تک فروخت کر کے کثیر ریونیو حاصل کیا-سی بی ڈی پراجیکٹ کی تکمیل کے بعد بہت سے سرمایہ کار انویسٹمنٹ کے لئے تیار ہیں -سفارتخانوں ، سرمایہ کاروں اور جوہر ٹاؤن پراجیکٹ کے ساتھ کثیر انویسٹمنٹ آئے گی - ایک سوال کے جواب میں وزیر اعلی محسن نقوی نے کہا کہ لیب رپورٹ آنے تک غیر معیاری انجکشن کی پنجاب میں سیل روک دی گئی ہے -لیبارٹری کی رپورٹ آنے کے بعد انجکشن کے استعمال کی اجازت کا فیصلہ کیا جائے گا-غیر معیاری انجکشن کی فروخت پر متعلقہ ڈرگ انسپکٹروں اور حکام کے خلاف کارروائی شروع ہو چکی ہے -آشوب چشم پورے پاکستان میں پھیل چکی ہے ، ہاتھ دھونے اور دیگر احتیاطی تدابیرسے بچاؤ ممکن ہے -صوبائی وزرا ء اظفر علی ناصر ، عامر میر ، سیکرٹری ہاؤسنگ ، سیکرٹری اطلاعات ، سی سی پی او ، ڈپٹی کمشنر ، ڈی جی پی آر، چیف ایگزیکٹو آفیسر سی بی ڈی، چیف آپریٹنگ آفیسر سی بی ڈی بریگیڈئر (ر) منصور اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے ۔