Live Updates

افغانستان کی ٹیم ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے بھارت پہنچ گئی

منگل 26 ستمبر 2023 22:06

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 ستمبر2023ء) افغانستان کرکٹ ٹیم ورلڈکپ 2023 میں شرکت کے لیے بھارت پہنچ گئی۔افغانستان کرکٹ ٹیم جمعہ کو جنوبی افریقہ کے خلاف پہلا وارم اپ میچ کھیلے گی جس کیلئے افغان کرکٹرز بھارت پہنچ گئے ہیں۔

(جاری ہے)

افغانستان کی ٹیم کے بھارت پہنچنے پر لی گئی تصاویر بھی افغانستان کرکٹ بورڈ کے ایکس اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی ہیں۔واضح رہے کہ ورلڈکپ ٹورنامنٹ کا پہلا میچ 5 اکتوبر کو ہو گا جب کہ پاکستانی ٹیم اپنا پہلا میچ 6 اکتوبر کو نیدر لینڈ کے خلاف کھیلے گی اور پاک بھارت ٹاکرا 14 اکتوبر کو احمد آباد میں ہو گا، ورلڈکپ کے دوران مجموعی طور پر 48 میچز کھیلے جائیں گے اور فائنل 19 نومبر 2023 کو ہو گا۔

Live ورلڈکپ 2023 سے متعلق تازہ ترین معلومات