مظفرآباد ، بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام پرمافیا کاراج ، مستحق غریب دھکوں کی نذر

بدھ 27 ستمبر 2023 16:12

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 ستمبر2023ء) بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام پرمافیا کاراج ، مستحق غریب دھکوں کی نذر، رقم کی ادائیگی کرنے والے سنٹر زمن مانی کاروائیوں میں مصروف ،غریب اوربوڑھا شخص ہوںاور بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام سے نکال دیا گیا ، مہنگائی کے طوفان میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام نوید کی کرن تھی لیکن اس پر بھی سیاست شروع ہوگئی ہے ، منسوخ کئے گئے افراد کو دو سال تک صبر وشکر کا درس دیا جانے لگا ، بے کس مجبور ، معمر شہری روٹی کے نوالہ کو بھی ترس رہے ہیں ، ان خیالات کا اظہار بدرنذیر خان چکاروی نے اپنے ایک بیان میں کیا ، انھوں نے کہا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام پاکستان کا ایک بڑا فلاحی ادارہ ہے آزادکشمیر میں اس کے انچارج کی جانب سے انوکھی کہانی سنائی جارہی ہے جو پہلے سروے میں شامل تھے ان میں سے اکثریت ایسے مرد و خواتین کے نام نکال دیئے گئے ہیں جو خدا کے سامنے اس پروگرام کے مستحق ہیں تاہم انھیں پروگرام سے باہر کر کے دو سال تک سیاسی افراد کو نوازنے کا سلسلہ شروع ہے ، رقم کے نہ آنے پر بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے مرکزی دفتر گوجرہ رابطہ کیا تو جواب ملا کہ آپ لوگ دو سال تک صبر کریں دو سال کے بعدآکر دوبارہ سروے کروائیں اگر اہل ہوئے تو پھر آپ رقم کے حق دار بن جائیں گے ،حکمران بتائیں کہ وہ دو سال تک اپنی مراعات اور تنخواہوں کا انتظار کرسکتے ہیں جن کا صرف تنخواہ پر گزر بسر منحصر ہو ، معمر بزرگ شہری بدر نذیر خان چکاروی نے وزیر اعظم انوار الحق سے مطالبہ کیا ہیکہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام آزاد کشمیر میں کیا جانے والا غبن اور جعل سازی کی شفاف تحقیقات کرواتے ہوئے مستحق شہریوں کا اندراج یقینی بنائیں تاکہ متوسط طبقہ کے مرد و خواتین کم از کم اس رقم سے اپنی روزی روٹی کا اہتمام کر سکیں ۔