منشیات کابڑھتاہوااستعمال اورمقدمات میں ملزمان کوسزاکی شرح پولیس کے لیے ایک بڑاچیلنج ہے،ڈی آئی جی میرپور ڈویژن

بدھ 27 ستمبر 2023 17:07

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 ستمبر2023ء) ڈی آئی جی میرپورڈویژن چوہدری سجادحسین نے دورہ کوٹلی کے دوران پولیس آفیسران سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ضلع کوٹلی آبادی کے لحاظ سے سب سے بڑاضلع ہونے کے باعث پولیس کی خصوصی توجہ کامتقاضی ہے منشیات کابڑھتاہوااستعمال اورمقدمات میں ملزمان کوسزاکی شرح پولیس کے لیے ایک بڑاچیلنج ہے۔

ڈی آئی جی میرپورڈویژن کوایس پی ریاض مغل،ڈی ایس پی سردارافتخار،گلریز،احسان الیاس اور تمام ایس ایچ اوز نے اپنی کارگزاری پیش کی۔

(جاری ہے)

ڈی آئی جی نے قتل،ڈکیتی اورچوری کے مقدمات میں ایس ایچ اوکوٹلی چوہدری محمدشہزاد،ایس ایچ اوکھوئیرٹہ سہیل یوسف کی کارکردگی پراطمینان کااظہارکیاتاہم ڈی ایس پیز کی سپرویژن اوراشتہاری مجرمان کی گرفتاری پرایس پی کوٹیمیں بناکرسخت اقدامات کے احکامات بھی دیئے۔

منشیات کے مقدمات میں منشیات کے دھندے میں ملوث افراداورمقدمات کی بروقت تکمیل کے لیے ڈی ایس پی گلریزکوخصوصی ٹاسک دیاگیا۔ڈی آئی جی میرپورڈویژن چوہدری سجادحسین نے ایک ماہ کے اندراپنی کارگزاری میں واضح بہتری لانے اورپولیس ریکارڈ کی درستگی کے لیے تمام پولیس آفیسران کوہدایات بھی دیں۔