عوامی ایکشن کمیٹی کے زیر اہتمام عوامی حقوق کی بازیابی کے لیے لگائے جانے والے دھرنے کے نویں دن بچوں اور سول سوسائٹی کا انوکھا احتجاج

بدھ 27 ستمبر 2023 17:07

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 ستمبر2023ء) عوامی ایکشن کمیٹی کے زیر اہتمام عوامی حقوق کی بازیابی کے لیے لگائے جانے والے دھرنے کے نویں دن بچوں اور سول سوسائٹی کا انوکھا احتجاج،ایک کروڑ کے بجلی بلات کی کشتیاں اور جہاز بنا کر دریا برد کرنے کا اعلان،شہر بھر کی مارکیٹوں کیصدور اور مختلف تعلیمی اداروں نے بھی بجلی بلات دھرنا کمیٹی کے پاس جہاز اور کشتیاں بنا کر جمع کروا دیے،اپر چھتر کمرشل مارکیٹ کے صدر انجمن تاجران عادل یونس مغل،اولڈ سیکرٹریٹ کے تاجر راہنما صادق اعوان،سلہریہ مارکیٹ کے صدر افتخار احمد سلہریہ،سمیت دیگر بازاروں، گلی، محلوں اور یونین کونسل گوجرہ سے بھی بجلی بلات دھرنا کمیٹی کے پاس جمع کروانے کا سلسلہ دراز ہو گیا، جبکہ گزشتہ سے پیوستہ روز سینئر صحافیوں سید آفاق حسین شاہ، سردار ذوالفقار علی، عارف عرفی،امتیاز اعوان ، بشارت مغل ، راجہ خالد محمود، ایم ڈی مغل و دیگر نے بھی اپنے بجلی کے بلات دھرنا کمیٹی کے پاس جمع کروائے ، محکمہ برقیات کی جانب سے بھی بجلی بلات گھروں میں دینے کا سلسلہ مفقود ہو کر رہ گیا ہے، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز شہر کی مختلف مارکیٹوں،بازاروں اور تعلیمی اداروں کے طلبہ و تمام مکاتب فکر کے لوگوں نے اپنے عزیز و اقارب سمیت اہل محلہ اور دیگر کے ہمراہ گزشتہ 9 روز سے بیٹھے ممبران عوامی ایکشن کمیٹی کے پاس بجلی بلات جمع کروانے کا سلسلہ دراز کرتے ہوئے مزید لاکھوں روپے کے بجلی بلات جمع کروائے ، اس وقت تک تقریباً ایک کروڑ روپے کے بلات دھرنا کیمپ میں جمع ہو چکے ہیں،گزشتہ روز اپر چھتر کے تاجر راہنما عادل یونس غل نے اپنے ساتھیوں سمیت لاکھوں روپے کے بجلی بلات جبکہ معروف تاجر راہنماوں صدق اعوان اولڈ سیکرٹریٹ،افتخار احمد سلہریہ نے سلہریہ مارکیٹ جبکہ تعلیمی اداروں کے معصوم طلبہ جن میں قسوا عدنان،نتالیہ پنڈت،محسن جبران و دیگر نے بجلی بلات کے جہاز اور کشتیاں بنا کر جمع کروائے اسی طرح قاضی محمد نسیم،فیاض الحق،خواجہ عمران پنڈت،راجہ شہزاد خان عرف بوبی خان،راجہ امجد علی خان ایڈووکیٹ،راجہ سعید،راجہ شیراز،زوالقرنین جعفری،راجہ شکیل،عامر حسین اعوان،حفیظ ھمدانی،راجہ عجائب ایڈووکیٹ،حامد مقبول ایڈووکیٹ و دیگر سیاسی، سماجی،صحافتی، عوامی،وکلا برادری کے علاوہ کرسچن کیمونٹی نے بھی کثیر تعداد میں عوامی ایکشن کمیٹی پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے اظہار یکجہتی کے طور پر اپنے بجلی بلات دھرنا کمیٹی کے پاس جمع کروا دیئے ہیں، دوسری جانب حکومتی بے حسی کی انتہا ہے کہ شہر کی سڑکیں دن بھر عوام کے نعروں سے گونجتی ہیں مگر حکومت کو ٹس سے مس نہیں ، سول سوسائٹی میں حکومتی بے حسی پر شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے ۔