ٹیلی کام سیکٹر کے لئے انفراسٹرکچر شیئرنگ پالیسی اور نیشنل رومنگ پر کام مکمل

بدھ 27 ستمبر 2023 17:22

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 ستمبر2023ء) وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کام نے ٹیلی کام سیکٹر کے لئے انفراسٹرکچر شیئرنگ پالیسی اور نیشنل رومنگ پر کام مکمل کرلیا،پالیسی منظوری کے لئے وفاقی کابینہ کے آئندہ اجلاس میں منظوری کے لئے پیش کی جائے گی،وزارت ائی ٹی اینڈ ٹیلی کام نے نیشنل رومنگ انفراسٹرکچر فریم ورک بھی مرتب کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق پہلے مرحلے میں نیشنل ہائی وزیر پر نیشنل رومنگ کا آغاز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ،دوماہ میں نیشنل ہائی ویز پر نیشنل رومنگ کا آغاز کردیا جائے گا،نیشنل ہائی ویز پر صارفین کو موبائل نیٹ ورکس کے استعمال میں دشواری ختم ہوگی ،نیشنل ہائی وزیر پر دوران سفر سگنلز ملنے یا نہ ملنے کا مسئلہ حل ہوگا،ایک کمپنی کا ایک ٹاور تمام موبائل سروس کی فراہمی کا زریعہ بن سکے گا۔ وفاقی وزیر آئی ٹی نے کہاکہ رومنگ کا موبائل صارفین پر کسی قسم کو بوجھ نہیں آئے گا، نیشنل رومنگ انفراسٹرکچر فریم ورک کا ٹیلی کام کمپنیوں کا زیادہ فائدہ ہوگا۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ کمپنیوں کے مابین نیشنل رومنگ کے لئے انفراسٹرکچر شئیرنگ کے کمرشل معاہدے ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :