12 سالا مصوم بچے سے بد فعلی کرنے والا ملزم گرفتار

بدھ 27 ستمبر 2023 17:46

12 سالا مصوم بچے سے بد فعلی کرنے والا ملزم گرفتار
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 ستمبر2023ء) نواب ٹائون پولیس نے بروقت کارروائی کر کے 12 سالا مصوم بچے سے بد فعلی کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا ۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق ملزم محمد نعمان نے بچے کو ڈرا دھمکا کے بدفعلی کی، اطلاع موصول ہونے پر نواب ٹائون پولیس نے فوری مقدمہ درج کیا۔ ملزم کو چند گھنٹوں میں ٹریس کرکے گرفتار کر لیا گیا۔ ملزم کو مزید تحقیقات کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا۔ اے ایس پی سدرہ خان نے کہا کہ کم سن بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی میں ملوث ملزمان کو قرار واقعی سزائیں دلوائی جا رہی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :