جسٹس قاضی فائزعیسیٰ اورسردار لطیف کھوسہ کے درمیان دلچسپ مکالمہ

بدھ 27 ستمبر 2023 23:14

جسٹس قاضی فائزعیسیٰ اورسردار لطیف کھوسہ کے درمیان دلچسپ مکالمہ
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 ستمبر2023ء) سپریم کورٹ میں چیف جسٹس بننے کے بعدپہلی بار چیف جسٹس قاضی فائزعیسیی اور سینئرقانون دان سردار لطیف خان کھوسہ کاایک مقدمے میں آمناسامناہواہے دونوں نے ایک دوسرے سے مسکراہٹوں کے ساتھ تبادلہ خیال کیاہے چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے بدھ کو سندھ کے دوپولیس افسران کے ٹرانسفرپوسٹنگ کیس کی سماعت کی ہے اسی دوران لطیف کھوسہ پیش ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

اس دوران چیف جسٹس قاضی فائزعیسیی اور سردار لطیف خان کھوسہ کے درمیان دلچسپ مکالمہ بھی ہواہے جس میں لطیف کھوسہ نے کہاکہ انھیں حیرت ہے کہ نگران حکومت کرکیارہی ہے کیسے کیسے فیصلے کررہی ہے جس پر چیف جسٹس قاضی فائزعیسیی نے کہاکہ وہ بھی حیران ہیں کہ آپ بھی حقائق سے بے خبرہیں۔بعدازاں میڈیاسے گفتگومیں سردار لطیف کھوسہ نے کہاکہ چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ بہت ہی تحمل مزاجی سے مقدمات کی سماعت کررہے ہیں کیس خارج ہوتاہے یاایڈمٹ بہرحال وہ وکلاء کوبہت ہی عزت سے مخاطب کرتے ہوئے سماعت کررہے ہیں۔ان کے روبروآج پہلی بار پیشی کاموقع ملاہے انھوںنے خندہ پیشانی سے ان کی معروضات کوسناہے اور اس پر احکامات بھی جاری کیے ہیں۔