سپریم کورٹ، لڑائی جھگڑے کے دوران صرف شہادت کی انگلی کوفریکچرکرنے والے ملزم آصف کی درخواست ضمانت مسترد

بدھ 27 ستمبر 2023 23:14

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 ستمبر2023ء) سپریم کورٹ نے فریقین میں لڑائی جھگڑے کے دوران صرف شہادت کی انگلی کوفریکچرکرنے والے ملزم آصف کی درخواست ضمانت مستردکردی،ہائی کورٹ بھی ان کی درخواست مستردکرچکی ہے۔جسٹس سردار طارق مسعود کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے بدھ کوضمانت کی درخواست کی سماعت کی، درخواست ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف دائرکی گئی تھی۔

(جاری ہے)

تھانہ سلانوالی سرگودھاکی حدود میں لڑائی جھگڑاہواتھاجس میں اشرف نامی ایک نوجوان کی شہادت کی انگلی فریکچرہوگئی تھی اس کیس میں کل دس ملزمان مبینہ طور پرملوث تھے۔جس میں 6کی ضمانتیں ہائی کورٹ نے منظورکرلی تھیں دوکوبے گناہ قرار دیاتھااور بری کردیاتھاجبکہ ملزم آصف کی درخواست ضمانت مستردکردی تھی اس نے سپریم کورٹ سے رجوع کیاتھاسماعت کے دوران عدالت کوبتایاگیاکہ ایف آئی آرکے مطابق اور بھی زخم تھے مگرانگلی فریکچرہوئی تھی اس پر عدالت نے کہاکہ اس کی کوئی رپورٹ توموجودنہیں ہے کم سے کم رزلٹ آنے کے بعدہی ایف آئی آرکی جاتی۔بعدازاں عدالت نے درخواست خارج کردی۔