نصیرآباد کے مختلف تھانوں کے پولیس کی اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کے لئے کاروائیاں جاری کئی اشتہاری ملزمان گرفتار

جمعرات 28 ستمبر 2023 15:22

نصیرآباد کے مختلف تھانوں کے پولیس کی اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کے لئے ..
ڈیرہ مراد جمالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 ستمبر2023ء) نصیرآباد پولیس کا قتل،اقدام قتل چوری ڈکیتی اور دہشت گردی ایکٹ کے مقدمات میں مطلوب اشتہاری، روپوش اور مفرور مجرمان/ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے پولیس کے مطابق ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس نصیر آباد رینج صاحبزادہ بلال عمر کی ہدایات اور ایس ایس پی نصیر آباد ڈاکٹر محمد سمیع ملک کے خصوصی احکامات و ٹاسک پر عملدرآمد کرتے ہوئے زیر نگرانی ایس ڈی پی او سرکل سٹی غلام یاسین جمالی ایس ایچ او سٹی انسپکٹر طالب حسین لاشاری نے اپنی ٹیم ایس آئی عابد حسین لغاری ، اے ایس آئی رسول بخش بگٹی و دیگر پولیس نفری کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے پولیس تھانہ صدر کے قتل کے مقدمہ فرد 27/2018 زیر دفعہ 302 34 ت پ میں مطلوب مفرور ملزم عزیز اللہ شر کو گرفتار کرکے متعلقہ تھانے کے حوالے کردیا پولیس تھانہ صدر کےایس ایچ او صدر سب انسپکٹر غلام قادر رند نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے اقدام قتل کے مقدمہ نمبر 165/2009 زیر دفعہ 324-34 میں اشتہاری مجرم عاشق علی رند کو گرفتار کرکے مزید تفتیش شروع کردی پولیس تھانہ شہید نذیر احمد عمرانی کے ایس ایچ او انسپکٹر پنھل خان جمالی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردی ایکٹ میں مطلوب روپوش ملزم محمد صدیق بگٹی کو مقدمہ فرد نمبر 02/2023 زیر دفعہ 7ATA کو گرفتار کرلیا پولیس تھانہ منجھو شوری کے ایس ایچ او سب انسپکٹر بہادر علی ڈومکی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی کے مقدمے میں مطلوب ملزمان کو مقدمہ فرد نمبر 27/2023 زیر دفعہ 395 ت۔

(جاری ہے)

پ میں مطلوب ملزمان عاقب علی عمرانی ، عبدالعزیز، عبدالرسول ، محمد علی لہڑی کو گرفتار کرکے مزید تفتیش شروع کردی۔\378