عید میلادالنبی ﷺ کا مرکزی جلوس جامعہ غوثیہ کچہری بازار سے روانہ ہو گیا

جمعہ 29 ستمبر 2023 13:20

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 ستمبر2023ء) اوکاڑہ میں عید میلادالنبی ﷺ کا مرکزی جلوس جامعہ غوثیہ کچہری بازار سے روانہ ہو گیا ہے ۔جلوس کی قیادت صاحبزادہ مفتی فضل الرحمان اوکاڑوی اور جید علماء کرام کر رہے ہیں عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر شہر کی فضاء درود وسلام سے گونج اٹھی ۔مرکزی جلوس میں ہزاروں عاشقان رسول درود وسلام کی صدائیں بلند کرتے روایتی راستوں پر رواں دواں ہیں۔

(جاری ہے)

جلوس گول چوک صدر بازار منڈی روڈ دیپال پور روڈ اور دیگر بازاروں سے گزرتاہوا جمعہ کی نماز سے قبل میونسپل کمیٹی چوک میں اختتام پذیر ہوگا اور ڈیڑھ درجن سے زائد چھوٹے بڑے جلوس بھی مرکزی جلوس میں شامل ہوتے جارہے ہیں مرکزی جلوس پرجگہ جگہ گل پاشی کی جارہی ہے جبکہ مختلف مقامات پر کھانے تقسیم کئے جارہے ہیں۔ رات کو چراغاں کا اہتمام کیا جائیگا جلوس کی حفاظت کے لیے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات اور پروگرامز کی مانیٹرنگ کے لیے سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے گئے ہیں جبکہ واک تھرو گیٹ اورمیٹل ڈیٹیکٹرز سے شرکاء کی تلاشی لی جارہی ہے۔ اے پی پی۔

متعلقہ عنوان :