
پاکستان کا مستقبل بہت روشن ہے ہم سب نے اپنا حصہ ڈال کر اس ملک کو آگے لے جانا ہے، محسن نقوی
جمعہ 29 ستمبر 2023 15:50

(جاری ہے)
تمام بچوں نے خوبصورت نعتیں سنائیں،ہم سب نے سبلیں لگائیں، نعتیں پڑھی،ہر طریقے سے خوشی منائی۔آج فیصلہ کرلیں کہ نبی پاکﷺ کے احکامات کی پیروی کرنی ہے۔اگر ہم آپ کی ایک بھی عادت اپنا لیں تو عید میلاد النبی ﷺمنانے کا مقصد پورا ہوجائے گا۔
نبی پاکﷺ نے حرام کی کمائی سے منع فرمایاہے،ہم سب کو حرام کی کمائی سے بچنا ہے اورصاف زندگی گزارنی ہے۔ حرام کمائی کی دین اجازت دیتا ہے اورنہ ہی حکومت۔ انہوں نے کہا کہ جو بچے نماز نہیں پڑھتے وہ نماز شروع کریں کیونکہ یہ اللہ اوراس کے نبی کا حکم ہے۔بچے جھوٹ بولنے سے اجتناب کریں۔ نبی پاک نے حکم دیا ہے کہ تعلیم حاصل کرو بیشک تمہیں چین جانا پڑے۔اگر بچے اعلی تعلیم حاصل کرلیں گے تو ہوسکتا ہے کوئی وزیراعلی بن جائے،آرمی کا جنرل یا کسی یونیورسٹی کا وائس چانسلر۔ وزیر اعلی نے کہا کہ سکول ڈیپارٹمنٹ ساڑھے پانچ لاکھ لوگوں پر مشتمل ہے جوتقریباہماری فوج کے برابر ہے۔تقریب سے صوبائی وزیر سکول ایجوکیشن منصور قادر نے بھی خطاب کیا۔تقریب میں سرکاری سکولوں کے بچوں اور بچیوں نے قیصدہ بردہ شریف پڑھا اور خوبصورت انداز میں نعتیں پیش کیں۔بچوں اور بچیوں نے بارگاہ رسالت میں ہدیہ عقیدت کے پھول پیش کئے۔وزیراعلی محسن نقوی نے نعت رسول مقبول پڑھنے والے بچوں اور بچیوں کی تعریف کی اوران سے شفقت کا اظہار کیا۔وزیر اعلی محسن نقوی نے گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول راوی روڈ کی پوزیشن ہولڈرز طالبات کو خصوصی طور پر تقریب میں مدعو کیا اور انہیں انعامات دیئے۔ وزیراعلی محسن نقوی نے نعت خوانی کے مقابلوں میں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبا و طالبات میں انعامات اور سرٹیفیکٹس تقسیم کئے۔صوبائی وزرا اظفر علی ناصر،منصور قادر، ڈاکٹرجاویداکرم، مشیروہاب ریاض،سیکرٹری سکول ایجوکیشن،سیکرٹری اطلاعات، سی سی پی او،ڈپٹی کمشنر اورمتعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔مزید قومی خبریں
-
پی ٹی آئی کی رات گئے لاہور کی مختلف شاہراہوں پر موٹر سائیکل ریلی
-
پاک بھارت کشیدگی، 3غیر ملکی ایئر لائنز نے دونوں ملکوں کیلیے پروازیں معطل کر دیں
-
تھیلیسیمیا کے مریضوں کے لیے صحت کارڈ پلس میں علاج شامل کرنے کا اعلان
-
صوبائی حکومت کی ترجیحات میں بہترین طبی سہولیات کی فراہمی سر فہرست ہے ،میرسرفرازبگٹی
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی ڈرون حملوں کی شدید مذمت ،اداروں کو ہمہ وقت الرٹ رہنے کی ہدایت
-
جھوٹی خبریں اور اطلاعات پھیلانے والوں سے خبردار رہیں‘سینئرصوبائی وزیر کی عوام سے اپیل
-
پاکستان سمیت دنیا بھر میں مائوں کا عالمی دن ’’ ورلڈ مدرز ڈے ‘‘ 11مئی کوبھرپور انداز سے منایا جائے گا
-
رانا تنویرحسین سے پرویزرشید کی ملاقات ،پاک بھارت کشیدگی کے حوالے سے تفصیلی گفتگو
-
ساہیوال، پڑول پمپ پرڈاکوئوں نے زمیندار کے بھائی کو گولی ماردی ،23 ہزار نقدی چھین کر فرار ،مقدمہ درج
-
والٹن میں پاک فوج نے تین ڈرنزحملے ناکام بنا دئیے
-
عمران خان اور ہمارے لئے پاکستان ریڈ لائن ہے‘ عالیہ حمزہ
-
وزیراعلی خیبر پختونخوا کا دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.