بلاول کا مستونگ بم دھماکے کی مذمت،زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی

جمعہ 29 ستمبر 2023 18:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 ستمبر2023ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مستونگ بم دھماکے کی مذمت کی ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا سیل بلاول ہاؤس کی جانب سے جاری بیان کےمطابق بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ معصوم انسانوں کا قتل سنگین دہشتگردی ہے۔انہوں نے کہا کہ بم دھماکے کے مجرموں اور منصوبہ سازوں کو سخت سزا دی جائے۔بلاول بھٹو زرداری نے شہداء کے لواحقین سے ہمدردی اور تعزیت کا بھی اظہار کیا۔انہوں نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا بھی کی۔