ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں20روپے 86پیسے اضافہ

ہفتہ 30 ستمبر 2023 22:05

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 ستمبر2023ء) اوگرا نے ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں20روپے 86پیسے اضافے کا اعلان کر دیا ۔نوٹیفکیشن کے مطابق اضافے سے فی کلو قیمت 260روپی98پیسے ،گھریلو سلنڈر کی قیمت246روپے 15پیسے اضافے سی3079روپی64پیسے تک پہنچ گئی ۔

(جاری ہے)

اوگرا ترجمان کے مطابق اضافے کی وجہ ایل پی جی پروڈیوسر کی قیمت سعودی آرامکو،سی پی اور امریکی ڈالر کی شرح تبادلہ سے منسلک ہے۔ گزشتہ ماہ کے مقابلے میں سعودی آرامکو،سی پی میں 9.53 فیصد اضافہ ہوا ہے اور ڈالر کی اوسط شرح تبادلہ بڑھ کر 1.15 فیصد ہوگئی جس کے نتیجے میں ایل پی جی صارفین کی قیمت میں 246.15 روپے فی 11.8 کلوگرام کا اضافہ ہوا ہے۔