چئیرمین پاکستان ایگریکلچرل ریسرچ کونسل کا پوٹیٹو ویجیٹیبل فروٹ گرورز کوآپریٹو سوسائٹی اوکاڑہ کا دورہ

اتوار 1 اکتوبر 2023 14:50

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اکتوبر2023ء) چئیرمین پاکستان ایگریکلچرل ریسرچ کونسل ڈاکٹر غلام محمد علی نے پوٹیٹو ویجیٹیبل فروٹ گرورز کوآپریٹو سوسائٹی اوکاڑہ کا دورہ کیا ہے۔ چوہدری محمد مقصود احمد جٹ نائب صدر نے اپنی ٹیم کے ہمراہ استقبال کیا ،ڈاکٹر غلام محمد علی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ہمارا ریسرچر ہمہ تن ملک و قوم کاشتکاروں کی خدمت کے لئے کوشاں ہیں ،انہوں نےسبزیوں کی لوکل ورائٹی پر زور دیا،انہوں نے کہا کہ ملکی کمپنیاں بیج درآمد کر کے فروخت کر رہی ہیں، بھنڈی، کریلے، بینگن اورتربوز کی لائن کراسنگ بہت آسان ہے، ہم کاشتکاروں کو سیڈ کی فری ٹریننگ کروا سکتے ہیں، آلو کےبیج کی درآمد پر چار یا پانچ ارب روپے کا ہر سال زرمبادلہ ضائع ہوتا ہے، ہم نے ائیروپونک ٹیکنالوجی پر کوریا کوپیاکے اشتراک سے بیج آلو تیار کئے ہیں جو جلد کاشتکاروں کو سستے داموں ،معیاری بیماری سے پاک بروقت مہیا ہوں گے، انہوں نے بتایا پرائیویٹ اداروں کے پاس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ ہونا ضروری ہے، 40 سال پہلے بورلاگ نے کام کیا تھا جس کے اچھے نتائج ملے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے چاول کی نئی اقسام پر بریفنگ دی، جی ایم علی 5 سو دن کی فصل ہے 35-40ٹلر ہوتے ہیں 8.3ملی میٹر لمبے چاول ہوتے ہیں، پیداوار 115من فی ایکڑ ہے، بیماریوں، گرمی اورسردی کا مقابلہ کرتا ہے، کے ایم 52 کی پیداوار 125 من تک ہے 85-90دن کی فصل ہے ،جی ایم علی 76کے چاول کی لمبائی 7.40ملی میٹر ہے، پیداوار 115 من فی ایکڑ ہوتی ہے،انہوں نے بتایا کہ جی ایم علی 48 کے چاول کی لمبائی 7.5ملی میٹر اور پیداوار 125من فی ایکڑ ہے، انہوں نے نام لے کر بتایا کہ ایک کمپنی ہمارے بیج جی ایم 5 کی لائنز کو ملٹی پلائی کر کے ورائٹی کو ہائی بریڈ بنا کر 5 کلو بیج 25 ہزار کا غیر قانونی فروخت کر رہے ہیں، فیڈرل سیڈز سرٹیفیکیشن اینڈ رجسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کے ڈی جی سے ان کے خلاف کارروائی کرنے کی درخواست بھی دی ہے، ہم کاشتکاروں کو 5 سو روپے میں 5 کلو بیج دیں گے اوروہ اس ورائٹی سے آئندہ بیج رکھ سکیں گے۔

انہوں نے کیلا نگاب ون اور نگاب ٹو موقع پر دکھائے جو بین الاقوامی معیار کے ہیں، مزید بتایا کہ گندم زیتون پر بہت کام ہورہاہے ۔\378