ملتان،لاکھوں روپے مالیت کی جعلی کھاد کے300بیگ برآمد

اتوار 1 اکتوبر 2023 16:00

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اکتوبر2023ء) محکمہ زراعتپنجاب نے ایک کارروائی کے دوران لاکھوں روپے مالیت کی جعلی کھاد کاٹرک پکڑ لیا۔ تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ فرٹیلائزر کنٹرولر اللہ رکھا سندھو نے اطلاع پر بستی ملوک میں ملتان سے احمد پور شرقیہ جانے والے ٹرک کو روکا تواس سے برکت ایس اوپی کے 300بیگ لوڈ تھے۔رابطہ کرنے پر علی آکاش مالک کھاد نے بذریعہ فون اقرار کیا کہ یہ کھاد اس کی ہے اور احمد پور شرقیہ محمد کاشف کے پاس جارہی ہے۔

ریجنل منیجر برکت فرٹیلائزر راو محمد نعیم نے انوائس نمبر کوبوگس قراردیا جبکہ کھاد کے بیگ کاوزن بھی 50کلوگرام سے کم تھا۔ملزمان علی آکاش (مالک کھاد)، محمد کاشف(پارٹنر) اور قیصر ٹرک ڈرائیورکیخلاف تھانہ بستی ملوک میں ایف آئی آر درج کرادی گئی جبکہ ڈرائیور کوموقع سے گرفتار کرلیاگیا۔

(جاری ہے)

ملزمان جعلی کھاد غیر قانونی طریقے سے تیار وپیک کرکے ملک کے مختلف حصوں میں سپلائی کرکے معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا رہے تھے۔

پکڑی گئی جعلی کھاد کی قیمت 36لاکھ90ہزار روپے بنتی ہے۔اس موقع پر ترجمان محکمہ زراعت نے کہا کہ جعلی زرعی مداخل فروخت کرنے والے مافیا کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جارہا ہے اور اس گھناو¿نے کاروبار میں ملوث افراد کو قرار واقعی سزا دی جارہی ہے۔ حکومت پنجاب جعلی زرعی مداخل کا کاروبار کرنے والوں کے خلاف زیرو ٹالرلینس پالیسی کے اصول پر عمل پیرا ہے اور اس کاروبار کی بیخ کنی کیلئے تمام ممکنہ کاروائیاں عمل میں لائی جارہی ہیں۔