پاکستان میں آئندہ دو روز میں طاقتور زلزلے کی پیشگوئی پر فواد چوہدری کا ردِعمل

پیر 2 اکتوبر 2023 22:53

پاکستان میں آئندہ دو روز میں طاقتور زلزلے کی پیشگوئی پر فواد چوہدری ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 اکتوبر2023ء) ڈچ سائنسدان نے پاکستان میں آئندہ دو روز میں طاقتور زلزلے کی پیشگوئی کر دی۔ ایس ایس جی ایس کے سروے کے مطابق بلوچستان میں زیرِ زمین چمن فالٹ لائن میں تیز لرزش ریکارڈ کی گئی ہے اور اس علاقے میں اگلے دو دن میں کوئی طاقتور زلزلہ آسکتا ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان میں آئندہ دو روز میں طاقتور زلزلے کی پیشگوئی پر سابق وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ایسی کوئی ٹیکنالوجی نہیں ہے جو زلزلے کی پیشگوئی کر سکے، اس لیے یہ محض ایک دھوکہ ہے۔

۔خیال رہے کہ زلزلہ پیما ریسرچ انسٹیٹیوٹ سولر سسٹم جیومیٹری سروے میں بتایا گیا تھا کہ سمندر کے قریب فضا میں برقی چارج کے اتار چڑھاؤ کو ریکارڈ کیا گیا ہے جس کی وجہ سے نقشے میں جامنی رنگ والے علاقوں میں آئندہ چند روز میں طاقتور زلزلہ آ سکتا ہے۔ایس ایس جی ایس نے چمن فالٹ لائن کو انتہائی طاقتور ممکنہ زلزلہ کا ریجن قرار دیا ہے۔ ایس ایس جی ایس کے مطابق واضح کردہ یہ علاقے صرف ایک تخمینہ ہیں اور درست مقامات کا تعین کرنے کا فی الحال کوئی قابل اعتماد طریقہ نہیں ہے۔۔