دورجدید نے تمام تر مادی وسائل ہونے کے باوجود انسانوں کو سکون و اطمینان میسر نہیں،راشد نسیم

پیر 2 اکتوبر 2023 19:55

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اکتوبر2023ء) نائب امیر جماعت اسلامی راشد نسیم نے کہا ہے کہ دورجدید نے تمام تر مادی وسائل ہونے کے باوجود انسانوں کو سکون و اطمینان میسر نہیں،مہنگائی، بے روزگاری اور غربت سے معاشرے تباہ ہو رہے ہیں۔

(جاری ہے)

اسلامی جمعیت طالبات کے اراکین امیدواران کی تربیتی نشست سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لالچ، کرپشن ، جھوٹ، خواتین کا استحصال، نشہ جیسی بیماریاں انسانوں کو انفرادی طور پر تباہ کے دہانے کی طرف لے کر جا رہی ہیں، مغربی ممالک اسلحہ اور معیشت کی طاقت رکھنے کے باوجود اندر سے کھوکھلے ہیں، ان کے زیرسایہ ممالک میں حکمران عوام کو لوٹ رہے ہیں، دوسری جانب دنیا میں تیزی سے اسلام پھیل رہا ہے اور حیران کن طور پر دائرہ اسلام میں ہونے والے دس افراد میں سے سات خواتین ہوتی ہیں۔

انہوں نے کہا ہک برطانیہ میں سب سے زیادہ محمد نام رکھا جا رہا ہے، اس سے صاف ظاہر ہے کہ دنیا فطرت کی جانب لوٹنا چاہتی ہے اور اس کے لیے انھیں دین فطرت کی ضرورت ہے،وہ وقت دور نہیں جب اسلام کی نشاة ثانیہ ہو گی اور دنیا میں امن، سکون، ترقی، خوشحالی اور بھائی چارہ پروان چڑھے گا۔جماعت اسلامی اسی مقصد کے لیے جدوجہد کر رہی ہے۔