خدمات کے شعبے میں خسارہ 174 فیصد تک پہنچ گیا

جولائی تا اگست خسارہ 46 کروڑ 32 لاکھ ڈالر ریکارڈ کیا گیا

بدھ 4 اکتوبر 2023 12:42

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اکتوبر2023ء) پاکستان میں جولائی تا اگست تجارتی خسارہ 174 فیصد اضافے سے 46 کروڑ 32 لاکھ ڈالر تک پہنچ گیا۔ادارہ شماریات نے خدمات کے شعبے میں جولائی تا اگست تجارتی اعداد و شمار جاری کردیئے گئے، جس کے مطابق سروسز سیکٹر میں تجارتی خسارہ 174 فیصد اضافے سے 46 کروڑ 32 لاکھ ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔

(جاری ہے)

ادارہ شماریات کے مطابق موجودہ مالی سال 2 ماہ میں خدمات کی برآمدات میں 2 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جولائی تا اگست سروسز کی برآمدات کا حجم ایک ارب 13 کروڑ ڈالر رہا، سروسز سیکٹر کی امپورٹ 24.69 فیصد اضافے سے ایک ارب 59 کروڑ ڈالر رہی۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جولائی کے مقابلے اگست میں سروسز سیکٹر کی برآمد 12.14 فیصد اضافے سے 60 کروڑ ڈالر رہیں۔