کورولوش عثمان کے اداکار کو ایک نظر دیکھنے کراچی والوں کا سیلاب امڈ آیا، والہانہ استقبال

اتوار 8 اکتوبر 2023 16:45

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اکتوبر2023ء) دنیا بھر میں مشہور سلطنتِ عثمانیہ پر بننے والی تاریخی ترک ڈرامہ سیریل کورولوش عثمان میں مرکزی کردار نبھانے والے تٴْرک اداکار براق اوزچیویت کا کراچی کے نجی شاپنگ مال میں والہانہ استقبال کیا گیا۔ سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر براق اوزچیویت کی شاپنگ سینٹر میں آمد کی ویڈیوز وائرل ہوگئیں۔

(جاری ہے)

وائرل ویڈیو میں اداکار کیلئے کراچی والوں کا والہانہ استقبال دیکھا جاسکتا ہے جبکہ اداکار کی جانب سے بھی عوام کی والہانہ محبت پر ہاتھ ہلا کر ان کا شکریہ ادا کرتے دیکھا گیا۔واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل براق اوزچیویت نے انسٹا اسٹوری شیئر کرتے ہوئے پاکستان آمد سے متعلق آگاہ کیا تھا۔واضح رہے کہ اس سے قبل شہرہ آفاق ترک سیریز ارطغرل غازی کے اہم کردار ارطغرل غازی، ترگت الپ اور بامسی الپ بھی پاکستان آ چکے ہیں۔