
میانوالی ، پی ٹی آئی رہنماء سلیم گل خان نے ساتھیوں سمیت ضلع کی پارٹی صدارت چھوڑ دی
پیر 9 اکتوبر 2023 20:47
(جاری ہے)
تفصیل کے مطابق ڈسٹرکٹ پریس کلب میانوالی میں ایک پریس کانفرنس کا انعقاد ہوا جس میں ضلعی صدر پی ٹی آء میانوالی سلیم گل خان نے دیگر ضلعی و تحصیل عہدیداران کے ساتھ صحافیوں سے خطاب کیا انہوں نے پارٹی کی ضلعی صدارت سے استعفی' دے دیا اور کہا کہ 9 مئی کے واقعات کے لیئے عہدیداران اور ورکرز کی ذہن سازی کی گء جو بہت سنگین تھی انہوں نے ساتھیوں سمیت 9 مئی کے پیش آنے والے واقعات کی سخت مذمت کی اور ان سے لا تعلقی کا اعلان کیا کہا کہ میں نے زندگی کا ایک حصہ پارٹی کے لیئے وقف کیا مگر ہمیں کچھ نہیں ملا نہ عزت دی گء نہ ہی ضلعی ترقی کے کاموں کے لیئے مشاورت کی گء انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آء کو نا اہل مشیر لے ڈوبے ہیں جو انہیں اوٹ پٹانگ مشورے دیتے رہے اور پارٹی کا کباڑہ نکلوایا پارٹی کو اس کا خمیازہ بھگتنا پڑا ان میں شیخ رشید ، فواد چوہدری اور شہباز گل وغیرہ شامل ہیں پارٹی کے بہترین ورکر میجر ر خرم حمید سے بھی بہت زیادتیاں ہوئیں وہ بھی بروقت پارٹی چھوڑ گئے چیئرمین پی ٹی آء جو کہ ضلع کا وزیراعظم تھا ضلع کو ہی ترقی سے محرومش رکھا گیا پارٹی ورکرز اور عہدیداران سے سابق اراکین اسمبلی نے رابطہ ہی نہیں رکھا اور اب پارٹی ورکرز مصیبت میں ہیں تو یہ سب اراکین بلوں میں گھس چکے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ اب ہم سب کی پی ٹی آئی سے راہیں جدا ہیں ضلع بھر سے میرے ساتھ 8 پی ٹی آئی کے عہدیداروں نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کیا ہے جن میں افضل خان، محسن شہزاد خان، شوکت خان، نادر شہروز خان، ملک شاہ زیب شامل ہیں سلیم گل نے کہا کہ 9 مئی کو عسکری تنصیبات اور املاک میں توڑ پھوڑ و جلاؤ گھیراؤ کی بھرپور الفاظ میں مذمت کرتا ہوں ورکرز کو اپنے لیڈر عمران خان سے ملنے تک کی اجازت نہیں تھی بس دو نمبر مشیران ان کے ارد گرد رہتے تھے انہوں نے کہا پارٹی چھوڑ دی ہے اور اس پارٹی کی وجہ سے مجھ پر جو مقدمات ہیں ان کاسامنا کروں گا مزید یہ کہ اب اگلے لائحہ عمل کا اعلان جلد ساتھیوں کی مشاورت سے کروں گا اور جس جماعت میں شمولیت کرنی ہوئی ہم مل کر فیصلہ کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
شہیدوں نےجمہوریت اور عوامی خدمت کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ، وزیراعلی بلوچستان
-
لانس نائیک محمد محفوظ شہید نشان حیدر کا81واں یوم پیدائش 25اکتوبر کو منایا جائے گا
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
وزیرتعلیم رانا سکندرحیات کی کاوش سے پھولنگر میں خستہ حال سکول کی تعمیر و مرمت مکمل
-
خاورمانیکا پرمبینہ تشدد کا کیس: پی ٹی آئی وکلا کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
ڈیرہ غازی خان میں ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
-
سرگودھا میں آٹا غائب ہونے سے مہنگے داموں فروخت ہونے لگا
-
حکومت کا غیر قانونی اسلحہ جمع نہ کروانے والوں کیخلاف سخت کارروائی کا اعلان
-
دو طرفہ تجارت معطل، طورخم سرحد کے دونوں اطراف ہزاروں گاڑیاں پھنس گئیں
-
قائمہ کمیٹی برائے دفاع کی پی آئی اے میں مفت فضائی سفر کی سہولت ختم کرنے کی سفارش
-
حالیہ سیلاب سے ملکی معیشت کو 822ارب روپے کا نقصان ہوا ہے، احسن اقبال
-
پرائیویٹ حج سکیم کے تحت رجسٹریشن کی تاریخ میں 22اکتوبر تک توسیع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.