
عبداللہ شفیق اور محمد رضوان نے ورلڈ کپ میں تاریخ رقم کردی
پہلی بار 2 پاکستانی بیٹرز نے ورلڈ کپ مقابلے میں سنچریاں سکور کر ڈالی
ذیشان مہتاب
منگل 10 اکتوبر 2023
22:03

(جاری ہے)
دھننجایا ڈی سلوا 25، کپتان داسن شناکا 12 اور دینتھ ولالگے 10 رنز کے سوا کوئی اور کھلاڑی دہرا ہندسہ عبور نہ کرسکا۔ کوشال مینڈس 122 اور سمارا وکرما 108 رنز بناکر نمایاں رہے۔
سری لنکا نے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 344 رنز بنائے، ورلڈ کپ کے میچ میں پاکستان کیخلاف یہ کسی بھی ٹیم کا سب سے بڑا سکور ہے، اس سے قبل پاکستان کیخلاف ورلڈکپ میں سب سے بڑا اسکور 336 رنز تھا جو بھارت نے 2019ء ورلڈ کپ میں بنایا تھا۔ گرین شرٹس کے حسن علی نے 4، حارث روف نے 2 جبکہ شاہین آفریدی، شاداب اور محمد نواز نے 1، 1 وکٹ اپنے نام کی ہے۔ سری لنکا کیخلاف پاکستان کی اننگز کا آغاز انتہائی مایوس کُن رہا۔ پاکستان کی پہلی وکٹ 16 اور دوسری 37 رنز پر گر گئی۔ اوپنر امام الحق 12 اور کپتان بابراعظم 10 رنز پر آؤٹ ہوگئے۔ دو وکٹیں جلدی گرنے کے بعد عبداللہ شفیق اور محمد رضوان نے ٹیم کو سہارا دیا۔ دونوں کے مابین تیسری وکٹ پر 178 رنز کی شراکت قائم ہوئی۔ بعد ازاں عبداللہ شفیق 115 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔ یہ ان کی ون ڈے انٹرنیشنل میں پہلی سنچری تھی۔ پاکستان نے سری لنکا کا 345 رنز کا ہدف 4 وکٹوں کے نقصان پر 49 ویں اوور میں پورا کیا، عبداللہ شفیق 112 اور محمد رضوان 131 ناٹ آئوٹ رنز بناکر نمایاں رہے۔ 345 رنز کا ہدف ورلڈکپ کی تاریخ میں کسی بھی ٹیم کی جانب سے کامیابی سے حاصل کیا ہوا سب سے بڑا ہدف کا تعاقب ہے۔ اس سے قبل ورلڈ کپ 2011ء میں آئرلینڈ نے انگلینڈ کیخلاف 329 رنز کا ہدف کامیابی سے حاصل کیا تھا۔ قبل ازیں سری لنکن کپتان داسن شناکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ پاکستان کیخلاف بڑا ٹارگٹ سیٹ کرنے پر پریشر بڑھانے کی کوشش کریں گے، ایونٹ میں پہلی کامیابی حاصل کرنے کیلئے پُرعزم ہیں۔ اس موقع پر قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا کہ میچ کامیابی کے ساتھ جیت کے تسلسل کو برقرار رکھنا چاہتے ہیں۔ دونوں ٹیموں میں ایک ایک تبدیلی کی گئی ہے، سری لنکا کسن راجیتھا کی جگہ مہیش تھیکشنا جبکہ پاکستان نے فخر زمان کی جگہ عبداللہ شفیق کو پلئینگ الیون کا حصہ بنایا ہے۔ اس سے قبل دونوں ٹیمیں ورلڈکپ کے عالمی مقابلوں میں 7 بار آمنے سامنے آئی ہیں جہاں پاکستان پلڑا بھاری ہے، گرین شرٹس نے 0-7 سے آئی لینڈرز پر برتری قائم کررکھی ہے۔ پاکستان اسکواڈ کپتان بابراعظم، عبداللہ شفیق، امام الحق، محمد رضوان، سعود شکیل، افتخار احمد، شاداب خان، محمد نواز، حسن علی، شاہین آفریدی اور حارث رؤف پر مشتمل ہے جب کہ سری لنکن سکواڈ میں کپتان داسن شناکا، پاتھم نسانکا، کوشل پریرا، کوشل مینڈس، سدیرا سمارا وکرما، چارتھ اسالنکا، دھننجایا ڈی سلوا، مہیش تھیکشنا، دلشان مدوشنکا، متھیشا پتھیرانا اور ڈینوتھ ویلالگے شامل ہیں۔
مزید کھیلوں کی خبریں
-
انٹرنیشنل کھلاڑی بسم اللہ خان نے کوئٹہ ریجن کی جانب سے کھیلتے ہوئے لاہور بلیو کیخلاف ٹریپل سنچری بناڈالی
-
شاہین آفریدی نے شاداب خان کو پیچھے چھوڑ دیا
-
فائنل میں بھارت ہو یا کوئی اور ٹیم، یقینی طور پر ہم ہی جیتیں گے، شاہین آفریدی
-
پاکستان و جنوبی افریقا ایک روزہ میچز، نندی پور کی مٹی سے 9 پچز تیار
-
رونالڈو کی سعودی لباس میں تلوار تھامے سعودی عوام کو قومی دن کی مبارک باد
-
ابرار اور ہسارانگا کی خوشگوار ملاقات سوشل میڈیا پر چھا گئی
-
اسپین کے سابق ٹینس چیمپئن رافیل نڈال کے نام پر فراڈ ہونے لگا
-
ٹی ٹونٹی رینکنگ، ایشیا کپ میں شاندار کارکردگی پر ابرار احمدچوتھی پوزیشن پر پہنچ گئے
-
ایشیا کپ کیلئے قومی ٹیم کو ناقص کٹس کی فراہمی ، سابق پاکستانی کرکٹر کی پی سی بی پر کڑی تنقید
-
زیادہ ٹی ٹونٹی وکٹیں، شاہین آفریدی نے شاداب خان کو پیچھے چھوڑ دیا
-
انگلینڈ کا ایشیز سیریز کے لیے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان
-
ایشیا کپ 2025، پاک سری لنکا میچ میں شاہین آفریدی کی دوسری وکٹ، دلچسپ ویڈیو وائرل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.