نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے مراکش کے لئے پاکستان کے نامزد سفیر سمیع ملک کی ملاقات

بدھ 11 اکتوبر 2023 20:47

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے مراکش کے لئے پاکستان کے نامزد سفیر ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اکتوبر2023ء) نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑنے پاکستان اور مراکش کے سفارتی تعلقات میں مزید بہتری لانے اور دونوں ممالک کے مابین مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے لئے اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی ہے ۔

(جاری ہے)

بدھ کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری کردہ بیان کے مطابق وزیراعظم سے مراکش کے لئے پاکستان کے نامزد سفیر سمیع ملک نے ملاقات کی۔وزیراعظم نے سمیع ملک کو مراکش کے سفیر کے عہدے کے لئے نامزد ہونے پر مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔انہوں نےسمیع ملک کو پاکستان اور مراکش کے سفارتی تعلقات میں مزید بہتری لانے اور دونوں ممالک کے مابین مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے لئے اقدامات لینے کی ہدایت کی۔