شہید ملت خان لیاقت علی خان کے فلسفے سے پاکستان کو مضبوط کرینگے ،طارق حسن

پیر 16 اکتوبر 2023 22:11

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2023ء) پاکستان مسلم لیگ (ق)کے سندھ کے صدر محمد طارق حسن نے کہا کہ شہید ملت نواب زادہ خان لیاقت علی خان نے تحریک پاکستان کیلے دامے ۔ درمے اور سخنے قربانیاں دیکر آزاد وطن پاکستان حاصل کرلیا زندہ قومیں اپنے محسنوں کو کبھی فراموش نہیں کرتی ان خیالات کا اظہار انہوں نے قاد ملت لیاقت علی خان کی 72 ویں برسی کے موقع پر کیا۔

اس موقع پر مسلم لیگ ق کراچی ڈویژن کے صدر محمد جمیل احمد خان نے کہا ہے کہ 16 اکتوبر 1951 کو پاکستان دشمنوں نے منظم سازش کے ذریعے قاد ملت خان لیاقت علی خان کو شہید کردیا انکے قاتلوں کے عزام آج تک ظاہر نہ ہوسکے جو المیہ ہے۔ اس موقع پر مسلم لیگ سندھ کے ناب صدر نعیم خان و صوبای سیکرٹری اطلاعات و نشریات محمد صادق شیخ نے کہا ہے کہ قاد ملت نواب زادہ خان لیاقت خان پاکستان پر جان و مال قربان کرکے امر ہوگے وہ نواب خانوادے سے تھے حصول پاکستان و تعمیر وطن میں انکی بے لوث قربانیوں و کاوشوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جایگا۔

(جاری ہے)

پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی صدر سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین کی ہدایت پر ملک بھر میں بانی پاکستان حضرت قاد اعظم محمد علی جناح کے دیرینہ رفیق ہر اول دستے کے رہنما پاکستان کے پہلے وزیراعظم شہید ملت خان لیاقت علی خان کی 72 ویں برسی عقیدت و احترام کے ساتھ منای گی اور اس سلسلے میں مسلم لیگ ق کے تحت سیمینار۔ مذاکرے اور کانفرنسز ملک بھر میں منعقد کیے گے اور شہید ملت خان لیاقت علی خان کو خراج عقیدت پیشں کرنے کیلے پاکستان مسلم لیگ سندھ کے صدر محمد طارق حسن۔

کراچی ڈویژن کے صدر محمد جمیل احمد خان۔ صوبای سیکرٹری اطلاعات محمد صادق شیخ۔ نعیم خان۔ سید مشرف علی۔ عبد القیوم خان۔ چاچا فقیر محمد قریشی۔ عبد السلام۔ محمد سعید۔ سمیع اللہ فراز۔ وسیم راجہ۔سید شاکر علی۔ قاری سبحان۔ محمد زبیر الدین۔ پرویز شیخ۔ عطا اللہ۔ محمد جمیل۔ ذاکر بھای۔ محمد اصغر۔ معین خان اور دیگر نے انکے مزار پر حاضری دی پھولوں کی چادر چڑھای فاتحہ خوانی اور ملک کی ترقی۔ خوشحالی و استحکام کیلئے خصوصی دعائیں کی۔