اینٹی نارکوٹکس ویلفیئر سوسائٹی رجسٹرڈ نارووال کے زیر اہتمام ورلڈ مینٹل ہیلتھ ڈے آگاہی سیمینارکا انعقاد

بدھ 18 اکتوبر 2023 17:03

نارووال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2023ء) اینٹی نارکوٹکس ویلفیئر سوسائٹی رجسٹرڈ نارووال کے زیر اہتمام فاطمہ میموریل بلاک برائے خواتین، شہید نوید یونس کئیر سنٹر پٹھانوالی (بحالی مرکز برائے امراض منشیات) میں ورلڈ مینٹل ہیلتھ ڈے آگاہی سیمینارکا انعقاد کیا گیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع بر مہمان خصوصی سائیکالوجی پروفیسر عصمت اللہ چیمہ ،گیسٹ آف آنر سوشل ویلفیئر آفیسر ڈسٹرکٹ نارووال شہزاد طور اورپروفیسر محمد طارق لاہور یونیورسٹی،افتخار احمد،سرزین چیمہ ،حاجی نواز احمد بھٹی و دیگر مہمانوں کا استقبال صدر محمد جمیل چیمہ،جنرل سیکرٹری محمد آصف مغل ،امجد رضا گجر ،محمد آصف سلہریا،سٹاف ممبرز شہید نوید یونس کئیر سنٹر انچارج کلینیکل سائیکالوجسٹ ڈاکٹر قرت العین،ایڈمن صائمہ شہزادی،انور علی انصاری و دیگر نے کیا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر قرت العین نے کہا کہ منشیات ہمارے معاشرے کا ناسور ہے ،جسکا تدارک ہم سب نے مل کر کرنا ہے۔

متعلقہ عنوان :