ڈی پی او مردان کا دورہ پولیس لائن ،تعمیراتی کام و سہولیات کا جائزہ لیا

بدھ 25 اکتوبر 2023 17:18

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اکتوبر2023ء) ڈی پی اومردان نجیب الرحمن نے پولیس لائن کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرز جہان اکبرخان،آر آئی شیر نواس خان و دیگر پولیس افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔

(جاری ہے)

پولیس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ڈی پی او نے پولیس لائن میں سول کواٹرز پر جاری تعمیراتی کام،مختلف شعبوں سمیت پولیس اہلکاروں اور شہدا کے ورثاکے لیے بنائے گئے ہسپتال کا معائنہ کیا ، عملے اور ڈاکٹرز سے ملاقات کی ۔انہوں نے پولیس لائن کے مختلف شعبوں، اسلحہ خانہ،میس،آر ایم سی سنٹر اور رہائشی بارکس کا بھی معائنہ کیا ۔انہوں نے کہا کہ پولیس اہلکاروں کی سہولیات کیلئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لائے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :