ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک ،بالائی علاقوں میں سرد رہے گا، محکمہ موسمیات

بدھ 25 اکتوبر 2023 21:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اکتوبر2023ء) ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک جبکہ بالائی علاقوں میں سرد رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق (کل ) جمعرات کے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک جبکہ بالائی علاقوں میں رات اور صبح کے اوقات میں سرد رہنے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بھی ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک جبکہ شمالی علاقوں میں سرد رہا۔اس دوران ملک میں کم سے کم درجہ حرارت لہہ منفی4اورکالام میں صفر ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :