پاکستان میں رواں برس کا دوسرا اور آخری چاند گرہن 28 اور 29 اکتوبر کی درمیانی شب ہوگا،محکمہ موسمیات

جمعہ 27 اکتوبر 2023 12:55

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اکتوبر2023ء) پاکستان میں رواں برس کا دوسرا اور آخری چاند گرہن 28 اور 29 اکتوبر کی درمیانی شب ہوگا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق رواں برس 2023 میں ہونے والا دوسرا اور آخری چاند گرہن پاکستان میں دکھائی دے گا۔

(جاری ہے)

ماہرین فلکیات کے مطابق چاند گرہن 28 اکتوبر کو پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق رات 11 بج کر 02 منٹ پر شروع ہوگا،29 اکتوبر کو رات 12 بج کر 35 منٹ پر جزوی چاند گرہن ہوگا اور رات ایک بج کر 14 منٹ پر یہ چاند گرہن اپنے عروج کو پہنچے گا۔

29 اکتوبر کو ہی رات ایک بج کر 53 منٹ پر چاند گرہن جزوی طور پر ختم ہوگا،چاند گرہن کا مکمل اختتام پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق 29اکتوبر کو رات 3 بج کر 26 منٹ پر ہو جائے گا۔چاندگرہن ایشیا، یورپ، امریکا اور افریقا کے مختلف ممالک میں دیکھاجاسکے گا۔\932

متعلقہ عنوان :