
ورلڈ کپ ، نیدرلینڈ کا بنگلہ دیش کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
دونوں ٹیمیں تقریبا ٹورنامنٹ سے باہر ہوچکی ہیں
ذیشان مہتاب
ہفتہ 28 اکتوبر 2023
13:05

(جاری ہے)
میگا ایونٹ کی میزبانی بھارت کر رہا ہے، یہ پہلا مردوں کا کرکٹ ورلڈ کپ ہوگا جس کی میزبانی صرف بھارت کرے گا، بھارت اس سے قبل برصغیر پاک و ہند کے دیگر ممالک کے ساتھ مل کر 1987ء، 1996ء اور 2011ء میں ایونٹ کی میزبانی کر چکا ہے۔
13ویں آئی سی سی مینز ورلڈ کپ کے میچز بھارت کے 10 مختلف مقامات پر کھیلے جائیں گے ، جن میں احمد آباد، بنگلور، چنائی، نئی دہلی، دھرم شالا، حیدرآباد، کولکتہ، لکھنئو، ممبئی اور پونے شامل ہیں۔ پہلا اور دوسرا سیمی فائنل بالترتیب ممبئی کے وانکھیڈے سٹیڈیم اور کولکتہ کے ایڈن گارڈنز میں کھیلا جائیگا جبکہ فائنل نریندر مودی سٹیڈیم، احمد آباد میں کھیلا جائیگا۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے 8 ستمبر کو میگا ایونٹ سپروائز کرانے کیلئے 9 ممالک کے 16 نامور میچ امپائرز کا اعلان کیا تھا، ان 9 ممالک میں آسٹریلیا کے 3، انگلینڈ کے 4، نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا سے 2، 2 جبکہ پاکستان ،میزبان بھارت ، بنگلہ دیش، سری لنکا اور ویسٹ انڈیز سے ایک ایک امپائر شامل ہیں ،میگا ایونٹ کے میچوں میں ریفری کی خدمات بھارت کے جواگل سری ناتھ، نیوزی لینڈ کے جیف کرو، ویسٹ انڈیز سے تعلق رکھنے والے رچی رچرڈسن اور زمبابوے کے اینڈی پائی کرافٹ سرانجام دیں گے۔ آسٹریلوی ٹیم کو سب سے زیادہ 5 مرتبہ (1987ء، 1999ء ، 2003ء ،2007ء ، 2015ء) ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل ہے۔ بھارت (1983، 2011ء) اور ویسٹ انڈیز (1975ء، 1979ء) کی ٹیمیں 2، 2 مرتبہ ٹائٹل جیت چکی ہیں جبکہ پاکستان (1992ء) ، انگلینڈ (2019ء) اور سری لنکا (1996ء) کی ٹیمیں ایک ایک مرتبہ ٹائٹل اپنے نام کر چکی ہے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
کوئٹہ میں وزیراعظم کرکٹ ٹیلنٹ ہنٹ ٹرائلز میں 10ہزار نوجوان شریک ہیں، چیئر مین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خاں کی گفتگو
-
ورلڈ انڈر 23 سکواش چمپئن نور زمان کی وزیر کھیل سید فخر جہان سے ملاقات، پانچ لاکھ روپے انعام سے نوازا
-
پی ایس ایل انتظامیہ اور اسٹیک ہولڈرز کے درمیان ملاقات ،پی ایس ایل 9 اور 10 کے اعداد و شمار کا تقابلی جائزہ
-
پی ایس ایل 10 ، ڈیجیٹل ویورز کی ریکارڈ تعداد نے پی سی بی کو نئی راہ دکھلا دی
-
آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں پاکستانی کھلاڑیوں کی تنزلی
-
اظہر محمود کو عبوری ہیڈ کوچ بنانے کی منطق سمجھ نہیں آئی، کامران اکمل
-
ومبلڈن اوپن ٹینس ویمنز سنگلز ،سیکنڈ سیڈڈ کوکوگف کا پہلے راؤنڈ میں سفر تمام ہوگیا
-
ایشیاء کپ کا ممکنہ شیڈول سامنے آگیا، پاک، بھارت ٹاکرا کب ہوگا؟
-
انگلینڈ اور بھارت کی ویمنز کرکٹ ٹیموں کے درمیان تیسرا ٹی ٹونٹی میچ 4 جولائی کو کھیلاجائیگا
-
نوواک جوکووچ نے تاریخ ساز کھلاڑیوں میں اپنا نام درج کرا لیا
-
سیکنڈ سیڈڈ کارلوس الکاراز کا فاتحانہ آغاز،ومبلڈن اوپن ٹینس مینز سنگلز کے دوسرے رائونڈ میں داخل
-
ویسٹ انڈیز کرکٹر پر جنسی حملوں کے الزامات‘ ہیڈ کوچ ڈیرن سیمی کی لب کشائی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.