ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں سرد رہے گا، محکمہ موسمیات

پیر 30 اکتوبر 2023 21:14

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اکتوبر2023ء) ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں سرد رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج منگل کے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک جبکہ بالائی علاقوں میں سرد اورمطلع جزوی ابر آلودرہنے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک جبکہ شمالی علاقوں میں سرد رہا۔ اس دوران ملک میں کم سے کم درجہ حرارت لہہ میں منفی03 اور سکردو میں منفی 01 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :