نواز شریف عدالتوں سے بھی سرخرو ہونگے تمام جھوٹے مقدمات ختم ہونگے ، مخدوم معین الدین علی ہاشمی

بدھ 1 نومبر 2023 21:05

رحیم یارخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 نومبر2023ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما ٹکٹ ہولڈر ایم این اے وامیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 261مخدوم معین الدین علی ہاشمی نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف عدالتوں سے بھی سرخرو ہونگے تمام جھوٹے مقدمات ختم ہونگے ۔ تمام سازشیں ناکام ہو چکیں ۔ الیکشن میں مسلم لیگ ن تاریخی کامیابی حاصل کریگی میاں محمد نواز شریف عوام کی واحد امید ہیں ۔

ملک ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن تھا مگر ایک سازش کے تحت ملک کو ترقی اور خوشحالی کی پٹڑی سے اتارا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف جب آتے ہیں تو ملک چل پڑتا ہے ۔ڈالر بھی نیچے آ جاتا ہے پٹرول بھی سستا ہوتا ہے ۔ ابھی سے پٹرول سستا ہونے کے بعد عام آدمی کو ریلیف ملنا شروع ہو گیا ہے ۔

(جاری ہے)

نواز شریف پاکستان میں ترقی اور خوشحالی کی علامت بن چکے ہیں ۔

ان کے علاوہ جو بھی حکمران آیا اس نے عوام کی جیبوں پر ڈاکے ہی ڈالے ہیں ۔ نواز شریف عوام کے لاڈلے ہیں 'کسی شخصیت یا ادارے کے نہیں اس لیے ہر بار عوام ان کو دو تہائی اکثریت سے منتخب کرتے ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ کرسی اقتدار پر بیٹھ کر کل تک جو شخص کہتا تھا کہ میں کسی کو این آر او نہیں دونگا آج خود این آر او کیلئے اپنی پارٹی کے وفد کو سیاسی جماعتوں کے دروازوں تک بھیج رہا ہے اور این آر او کیلئے بھیک مانگ رہا ہے ۔ شاید وہ بھول گیا تھا کہ عزت اور ذلت اﷲ کے ہاتھ میں ہے وہ جسے چاہتا ہے عزت دیتا ہے ۔\378