فیصل آباد،شہر اور گردونواح میں آلودگی میں اضافہ اور سموگ کا راج

ٴموسم سرما کی آمد آمدکے ساتھ ماحولیاتی آلودگی پر بروقت قابو نہ پانے کی اثرات سامنے آنے لگے

بدھ 1 نومبر 2023 22:18

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 نومبر2023ء) شہر اور گردونواح میں آلودگی میں اضافہ اور سموگ کا راج,موسم سرما کی آمد آمدکے ساتھ ماحولیاتی آلودگی پر بروقت قابو نہ پانے کی اثرات سامنے آنے لگے اور سموگ کے باعث فضاء آلودہ ہونے لگی،فیصل آباد کا ائیر کوالٹی انڈکس تیزی سے اضافہ ہورہاہے اور سموگ بھی دن بدن بڑھنے لگی، فیکٹریوں میں لکڑی اور گیس کی بجائے ہسپتالوں کی وایسٹ,پرانے کپڑے اور پلاسٹک استعمال ہونے کا انکشاف,آن لائن کے مطابق پنجاب کیدیگر شہروں کی طرح فیصل آباد میں بھی سموگ بڑھنے کے خدشات میں اضافہ ہورہا ہے۔

شہری علاقہ میں محکمہ ماحولات کی ملی بھگت سے سموگ میں اضافہ کرنے فیکِری اور بھٹے اپنا کام جاری رہے ہوئے ہیں جس کیوجہ سے شہر میں گزشتہ روز سارا دن سموگ کے ڈیرے رہے اور سموگ کے باعث فضا دھندلانے سے سورج بھی غائب ہوگیا۔

(جاری ہے)

جھنگ روڈ,سمندی,جڑنوالہ روڈ,شیخوپورہ روڈ سرگودھاروڈ اور نڑوالا روڈ پر درجنوں فیکٹریاں رات کے واقت ہسپتالوں کی وایسٹ,پرانے کپڑے اور پلاسٹک استعمال کرتی ہیں ناقص مانیٹرنگ اور بروقت ماحولیاتی آلودگی پر قابونہ پانے کے باعث سموگ شدت اختیار کررہی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ شہریوں کو سموگ کے خطرات سے بچانے کے لیے محکمہ ماحولیات اور ضلعی حکام کو جلد از جلد مئوثر اقدامات اٹھانا ہوں گے۔ ماہرین نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اپنانے کی بھی ہدایات کر دی ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ سموگ سے ہونے والی بیماریوں اور نقصانات سے بچنے کے لیے ماسک کا استعمال زیادہ سے زیادہ کریں اور ناک میں بار بار پانی ڈالیں۔ دوسری جانب شہریوں کو غیر ضروری سفر کرنے سے بھی اجتناب کرنے کی ہدایت کی گئی۔

متعلقہ عنوان :