کمشنر لاڑکانہ عبدالوحید شیخ کا گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج کا دورہ،جاری امتحانات کا جائزہ لیا

بدھ 1 نومبر 2023 20:50

لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 نومبر2023ء) کمشنر لاڑکانہ ڈویژن عبدالوحید شیخ نے گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج لاڑکانہ میں جاری امتحانات کا جائزہ لیا۔اس موقع پر انہوں نے انتظامیہ کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ کالج میں صفائی کا خاص خیال رکھا جائے اور طلبا و طالبات کا خاص خیال رکھا جائے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج لاڑکانہ میں امتحانات کی تشخیص کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ طلبا کو ذمہ داری سے تعلیم دی جائے اور ان کی حاضری کو بھی یقینی بنایا جائے۔ دورے کے دوران کمشنر نے لاڑکانہ ڈویژن کالج میں قائم کمپیوٹر لیب، لائبریری، ایڈمن بلاک اور دیگر شعبہ جات کا بھی دورہ کیا اور اس موقع پر کالج کے اندر پارکوں کی خستہ حالی کو دیکھتے ہوئے سختی سے ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ پارکوں کی مناسب دیکھ بھال کی جائے تاکہ کالج کی خوبصورتی برقرار رہے،ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ اسٹاف کی حاضری کو بھی یقینی بنایا جائے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر کالج کے پرنسپل نے کمشنر لاڑکانہ کو کالج کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا اور کمشنر نے انہیں یقین دلایا کہ کالج کے جائز مسائل کو حل کیا جائے گا تاکہ طلباء کو تدریسی عمل میں کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔اس موقع پر متعلقہ عہدیداران ان کے ہمراہ تھے۔

متعلقہ عنوان :