عوام مہنگائی کرنے والوں کو ووٹ نہ دے کر مہنگائی کا جواب دیں گے
جتنی کرپشن اور مہنگائی تبدیلی سرکار نے کی اتنی کبھی نہیں ہوئی، ہم موٹرسائیکلوں کو آدھی قیمت پرپیٹرول اور 300 یونٹ تک مفت بجلی دیں گے، روزگار، قرضے اور کم ازکم تنخواہ 50ہزارکریں گے، صدر آئی پی پی عبدالعلیم خان کا خطاب
ثنااللہ ناگرہ جمعہ 3 نومبر 2023 21:19
(جاری ہے)
اتنی کبھی کرپشن نہیں کی گئی، ڈی سی ، ڈی پی او کمشنر کسی کو بغیر پیسے کے تعینات نہیں کیا، ہر کسی کا ریٹ تھا ،ساڑھے تین عوام سے وعدے کئے۔
تبدیلی سرکار نے عوام کو شوکت خانم ہسپتال دکھایا تھا کہ یماندار قیادت تھی، یہ ہمیں دس گیارہ سال دکھایا گیا، پھر حکومت آئی تو میرٹ پر بزدار کو لگایا گیا، میں میرٹ اور کوئی خوبی نہیں تھی۔ نکمے اور نااہل کو لگا دیا گیا، سب بزدار کی تعریف کرتے تھے ، لیڈر کہتا تھا کہ ہر بار بزدار کو حکومت میں لائیں گے۔ وہ اپنے گھر زندگی کو انجوائے کررہا ہے جبکہ وزیراعلیٰ بنانے والے جیل میں بیٹھے ہوئے ہیں۔ ان کی زبانوں پر نہیں ان کی اصل حقیقت پر جائیں، ان کے کھانے اور دکھانے کے دانت اور ہیں۔ جتنی کرپشن اور مہنگائی تبدیلی سرکار کے دور میں ہوئی اتنی کبھی نہیں ہوئی، 2018میں پیٹرول کی قیمت 95روپے لیٹر آج 290روپے، بجلی 11روپے فی یونٹ، آج 60یونٹ ہے، یہ پانچ سال میں مہنگائی بڑھی ہے۔ گھی 180روپے آج 620روپے، چینی 52روپے فی کلو آج 225روپے فی کلو، آٹا 37روپے آج 200روپے فی کلو ہے۔ یہ فرق فرشتوں نے نہیں بلکہ ان کی حکومتوں نے ڈالا ہے، ساڑھے تین سال پی ٹی آئی اور ڈیڑھ سال دوسروں کی حکومت رہی، اگر انہوں نے مہنگائی کی ہے، تو پھر ان کو ووٹ دیں گے؟ مہنگائی کا جواب ان کو ووٹ نہ دے کردیں۔ مزدور کی تنخواہ 50ہزار کریں گے، پیٹرول گاڑی والوں کیلئے پوری قیمت جبکہ موٹرسائیکل والوں کو آدھی قیمت پر دیں گے۔ 300یونٹ تک مفت بجلی دیں گے۔بی آئی ایس پی میں مزید فنڈ مختص کریں گے اور بجلی بل حکومت ادا کرے گی، کچی آبادی والوں کو مالکانہ حقوق دیں گے، دیہاتوں میں سرکاری زمین پر تین تین مرلے کے پلاٹ دیں گے، حکومت گھر بھی بنا دیں گے۔ نوجوانوں کو قرضے دیں گے اور مستحکم پاکستان بنائیں گے۔خواتین کیلئے بھی دستکاری کا پروگرام شروع کریں گے۔مزید اہم خبریں
-
پاکستان خطے میں ہر طرح کی معاشی و اقتصادی سرگرمیوں میں دوسرے ملکوں سے مکمل تعاون کریگا،عبدالعلیم خان
-
وزیرِاعظم کا عالمی امن کے لئے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے پاکستانی شہدا اوردیگر ممالک کے فوجیوں کوخراجِ عقیدت
-
وزیراعظم شہبازشریف و دیگر خصوصی طیارے پر اسلام آباد چلے گئے
-
وزیرِ اعظم کا عالمی امن کے لئے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے پاکستانی شہدا اور دیگر ممالک کے فوجیوں کو خراجِ عقیدت
-
لاہورہائیکورٹ کا الیکشن کمیشن کو چیف جسٹس کے نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب میں اضافی ٹریبونلز کے ججز تعینات کرنے کا حکم
-
یوم تکبیر منانے کا فیصلہ عمران خان کیس کے فیصلے کی وجہ سے کیا گیا‘نون لیگ کو پہلے کبھی چھٹی منانے کا خیال کیوں نہیں آیا؟.لطیف کھوسہ
-
سابق امریکی صدارتی امیدوار نکی ہیلی کی اسرائیلی میزائل پر ”انہیں ختم کردو“ لکھتے ہوئے تصویر وائرل
-
پنجاب بھر کی جیلوں میں بھکاریوں کیلئے بیرک مختص کرنے کا فیصلہ
-
وزیرِاعظم شہبازشریف کا عالمی امن کے لئے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے پاکستانی شہدا اور دیگر ممالک کے فوجیوں کو خراجِ عقیدت
-
’جج نے نہایت افسوسناک انداز میں ہتھیار ڈالتے ہوئے مقدمہ کسی اور عدالت منتقلی کی جانب دھکیل دیا‘
-
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا عالمی امن کے لئے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے پاکستانی شہدا اور دیگر ممالک کے فوجیوں کو خراجِ عقیدت
-
شمالی وزیرستان میں لڑکیوں کے ایک اور اسکول کو آگ لگا دی گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.