
یوم تکبیر منانے کا فیصلہ عمران خان کیس کے فیصلے کی وجہ سے کیا گیا‘نون لیگ کو پہلے کبھی چھٹی منانے کا خیال کیوں نہیں آیا؟.لطیف کھوسہ
عدت کیس میں عدالت کے اندر کھڑے ہوکر ماحول خراب کرنے کی کوشش کی گئی‘ عدالت کے اندر نازیبا الفاظ استعمال ہوئے کمرہ عدالت میں ہماری خواتین بھی موجود تھیں. سردار لطیف کھوسہ کی لاہو رہائی کورٹ میں صحافیوں سے گفتگو
میاں محمد ندیم
بدھ 29 مئی 2024
16:48

(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ عدالت کے اندر کھڑے ہوکر ماحول خراب کرنے کی کوشش کی گئی عدالت کے اندر نازیبا الفاظ استعمال ہوئے کمرہ عدالت میں ہماری خواتین بھی موجود تھیں سردار لطیف کھوسہ نے کہا کہ 28 مئی کو چھٹی کا اعلان کیا گیا کیونکہ اس دن عمران خان کے کیس کا فیصلہ سنایا جانا تھا. انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ( ن) کی حکومت پہلے بھی آئی لیکن اس دن کبھی چھٹی کا اعلان نہیں کیا گیا مگر کل سائفر کیس کا فیصلہ آنا تھا اس لیے عام تعطیل کا اعلان کردیا گیا لطیف کھوسہ نے کہا کہ شہبازشریف نے کل تقریر میں عدلیہ کے لیے نامناسب الفاظ استعمال کیے، شہباز شریف جعلی وزیراعظم ہیں نیب نے بحریہ ٹاﺅن پر چھاپہ مارا اور وہاں سے القادرٹرسٹ کا ریکارڈ تلاش کرتے رہے. واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے یوم تکبیر پر عام تعطیل کے غیرمتوقع اعلان نے سابق وزیراعظم و پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی سائفر کیس میں سزا کے خلاف اپیلوں پر متوقع فیصلے میں تاخیر کر دی، جس کی سماعت منگل کہ روز سماعت کے لیے مقرر کی گئی تھی.

مزید اہم خبریں
-
ہائبرڈ نظام اور فوج کو سیاست میں لا کر عوام کو مزید بےوقوف بنایا گیا ہے
-
ترکی، کرد باغیوں نے ہتھیار ڈال دیے
-
وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور سے افغانی سفیر کی ملاقات، علاقائی استحکام پر تبادلہ خیال
-
چیف جسٹس کی زیرصدارت سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس، ججزکی کارکردگی کا جائزہ
-
انسانی حقوق کے چیمپئن بلوچستان میں ہونیوالے واقعے کی مذمت نہیں کرتے، عظمیٰ بخاری
-
بلوچستان میں معصوموں پر خونی وار، پنجاب کے شہید بیٹوں کو پورے اعزاز کے ساتھ مختلف علاقوں میں سپرد خاک کردیاگیا
-
ملالہ یوسف زئی کی28 ویں سالگرہ 12 جولائی ہفتے کو منائی گئی
-
سیرتِ نبوی ۖ ہمارے لیے مشعلِ راہ، نوجوان نسل کو جدید تعلیم کے ساتھ ساتھ سیرتِ طیبہ کے اصولوں سے روشناس کرانا وقت کی اہم ضرورت ہے، پروفیسراحسن اقبال
-
بین الاقوامی یومِ اُمید پر گورنر سندھ کا خصوصی پیغام
-
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کا بین الاقوامی یومِ ریت و گردوغبار پر خصوصی پیغام
-
مچل اسٹارک ’ماڈرن۔ ڈے گریٹ‘ ہیں، وسیم اکرم
-
وفاقی وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف کا ڈی پی او آفس سیالکوٹ کا دورہ، سیف سٹی پراجیکٹ اور جدید پولیسنگ اقدامات کی تعریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.