چیرمین سینیٹ نے تمام وفاقی وزارتوں اور ان کے ماتحت اداروں کے اخراجات کی تفصیلات طلب کرلی

منگل 7 نومبر 2023 22:49

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 نومبر2023ء) ایوان بالا میں ن لیگی سینیٹر سعدیہ عباسی نے پی ٹی آئی کے گرفتار سینیٹرز کو ایوان میں لانے کیلئے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے اور خواتین کو فوری طور پر رہا کرنے کا مطالبہ کیا ہے جبکہ چیرمین سینیٹ نے تمام وفاقی وزارتوں اور ان کے ماتحت اداروں کے اخراجات کی تفصیلات طلب کر لی ہیں۔

(جاری ہے)

منگل کے روز سینیٹ اجلاس کے دوران سینیٹر سعدیہ عباسی نے نکتہ اعتراض پر بات کرتے ہوئے کہاکہ حکومت اپنے اخراجات کو کم کر کے پیسہ عوام پر خرچ کیا جائے انہوں نے کہاکہ جتنی بھی وزارتیں ہیں اور ان کے ماتحت اداروں کی تفصیلات اس ایوان میں پیش کی جائیں انہوں نے کہاکہ جو ادارے اس ملک کے اوپر بوجھ ہیں اس کو کم کیا جائے انہوں نے کہاکہ تمام وزارتوں سے اخراجات کی تفصیلات لی جائے اور اس پر بحث کی جائے انہوں نے کہاکہ پروڈکشن آف پارلیمنٹرین سے متلعق ایک بل پاس ہوا تھا جس میں لکھا گیا تھا کہ جو بھی ممبران پارلیمنٹ جیل میں ہوں اس کو پیش کیا جائے انہوں نے کہاکہ سینیٹر اعجاز چوہدری ،سینیٹر فیصل جاوید ،سینیٹر اعظم سواتی ،سینیٹر شوکت ترین اور سینیٹر شبلی فراز کے بارے میں معلوم نہیں ہے کہ انہوں نے کیا جرم کیا ہے اور یہ دیکھنا عدالتوں کا کام ہے مگر میرا ضمیر یہ کہتا ہے کہ ان کیلئے آواز اٹھا?ں اور یہ ان کا آئینی اور بنیادی حق ہے کہ ان کی ضمانت ہونی چاہیے اور ان کو ایوانوں میں بات کرنی چاہیے انہوں نے کہاکہ اگر ہم ان کی بات نہیں کریں گے تو کون ان کی بات کرے گاانہوں نے کہاکہ میرے بھائی کے پروڈکشن آرڈر سپیکر نے جاری نہیں کئے تھے تو ہم ہائیکورٹ چلے گئے انہوں نے کہاکہ چوہدری پرویز الہیٰ کی بات کرتا ہوں وہ 20سے ذائد مرتبہ گرفتار ہوئے ہیں انہوں نے کہاکہ پاکستان کی سیاست میں ان کا بڑا کردار ہے انہوں کے بارے میں معلوم نہیں ہے کہ انہوں نے کس ادارے پر حملہ کیا ہے انہوں نے کہاکہ کسی کو بھی ضمانت ملنا ان کا بنیاد ی حق ہے انہوں نے کہاکہ خواتین کی نشست پر اس ایوان میں آئی ہوں اگر خواتین کیلئے بات نہ کروں تو یہ میری منافقت ہوگی انہوں نے کہاکہ سیاسی مصلحت میں پڑ کر اگر بات نہ کروں تو یہ ذیادتی ہوگی انہوں نے کہاکہ وہ خواتین جو 8ماہ سے جیلوں میں ہیں اور ضمانت ملنے کے بعد دوبارہ جیلوں میں ڈالا جاتا ہے تو یہ ذیادتی ہوگی انہوں نے کہاکہ جب مریم نواز کو گرفتار کیا گیا اور آصف زرداری کی بہن کو گرفتار کیا گیا تو ہمیں بہت زیادہ دکھ ہوا انہوں نے کہاکہ اسلام کا مذہب اسلام کے اوپر قائم ہے اگر کوئی ضمانت لیکر باہر اجائے تو اس کو چھوڑیں اگر کسی نے جرم کیا ہے تو اس کو سزا ملنی چاہیے کیا پرویز الہیٰ کو بھی ٹی وی پر یہ کہنا ہوگا انہوں نے کہاکہ ہم جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں اور جبر اور زور پر سیاست کے قائل نہیں ہیں انہوںنے کہاکہ جو ہم پر گزری ان کو بیان نہیں کرنا چاہتے ہیں مگر کل دوبارہ بھی یہ وقت آسکتا ہے۔

۔۔۔۔اعجاز خان