بھارتی ریاست بہارمیں ڈاکٹر کے تشدد سے گینگسٹرہلاک

جمعہ 10 نومبر 2023 13:00

بھارتی ریاست بہارمیں ڈاکٹر کے تشدد سے گینگسٹرہلاک
پٹنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 نومبر2023ء) بھارتی ریاست بہار میں علاج کیلئے ایک پرائیویٹ ہسپتال جانیوالے گینگسٹرکو مبینہ طور پر ڈاکٹر اورمعاون طبی عملے نے تشددکر کے ہلاک کر دیاہے۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق چندن کمار نامی گینگسٹر ریاست کے ضلع بیگوسرائے کے گائوں روپ نگر کے ایک ہسپتال میں علاج کے لیے گیا تھا۔ تاہم ڈاکٹر کے ساتھ جھگڑاہونے پر اسے تشدد کا نشانہ بنایا گیا ۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر اور طبی عملے نے گینگسٹر کو جان سے مارنے کے لیے تیز دھار آلے بھی استعمال کئے ۔ ملزم ڈاکٹر کی شناخت اجیت پاسوان کے طور پر ہوئی ہے۔واقعے کے بعدگینگسٹر کے کئی ساتھیوں نے ہسپتال اور ڈاکٹر کی رہائش گاہ کو آگ لگا دی۔ایس پی پولیس یوگیندر کمار نے میڈیا کو بتایا ہے کہ گینگسٹر علاج کے لیے ہسپتال گیا تھا۔ تاہم علاج سے انکار پر اسکا ڈاکٹر کے ساتھ جھگڑا ہوا، جس کے بعد گینگسٹر کوتشددکا نشانہ بناکر قتل کردیاگیا۔انہوں نے کہاکہ واقعے کی تحقیقات کیلئے ایک ٹیم تشکیل دی گئی ہے اور مذکورہ ڈاکٹر اور دیگر عملے کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں ۔